حسن شہریار یاسین پہلی سی محبت میں چھاگئے

شائقین حسن شہریار کی اداکاری کے ایسے دیوانے ہوئے کہ ہیرو اور ہیروین کو نظرانداز کردیا۔

پاکستان کے مشہور و معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) اداکاری کے میدان میں قدم رکھتے ہی چھاگئے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے تعریفوں کے ایسے پل باندھے کہ ہیرو ہیروین کو بھول گئے۔

وہ آیا، اس نے دیکھا اور چھاگیا۔ یہ بات ان دنوں حسن شہریار یاسین کے لیے کہی جاسکتی ہے ۔ ایچ ایس وائے اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات کے باعث فیشن اور ٹی وی انڈسٹری میں بےحد مقبول ہیں لیکن اب ٹی وی ڈیبیو نے ان کی شہرت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

حسن شہریار یاسین ان دنوں پاکستانی ڈرامہ سیریل پہلی سی محبت میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ ڈرامے کی پہلی قسط نشر ہونے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ایچ ایس وائے کے مداحوں نے ان کی داد دینا شروع کردی۔

سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور بلاگر مہوش اعجاز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایچ ایس وائے کی اداکاری کی تعریف کی۔

شائقین ڈرامے میں حسن شہریار کی اداکاری کے ایسے دیوانے ہوئے کہ ہیرو شہریار منور اور ہیروین مایا علی کو بھی بھول گئے۔

شہریار منور کا شمار پاکستان کی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے ۔ اسی طرح مایا علی بھی متعدد ڈراموں اور فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

حسن شہریار ٹی وی ڈیبیو کے لیے تیار

معروف ڈیزائنر نے اپنے پہلے ڈرامے کی پہلی قسط ٹیم کے ہمراہ سیٹ پر دیکھی جس کی تصویر ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کی۔

حیران کن بات یہ ہے کہ شائقین کو نہ تو ڈرامے کے مرکزی کرداروں نے متوجہ کیا نہ ہی کہانی نے، اگر کسی نے اپنی جانب توجہ دلائی تو وہ تھے صرف حسن شہریار یاسین ۔

متعلقہ تحاریر