آمنہ الیاس سماجی مسائل پر متحرک
معروف ماڈل نے انسٹاگرام پر بھرم کلچر کے نام سے ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں نے سراہا ہے۔
پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز کے ذریعے سماجی مسائل پر روشنی ڈالتی رہتی ہیں۔ حالیہ ویڈیو میں آمنہ الیاس نے ٹریفک قوانین توڑنے اور ٹریفک پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والے شہریوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
آمنہ الیاس کا شمار پاکستان کی صف اول کی ماڈلز میں ہوتا ہے۔ ریمپ پر جلوے بکھیرنے کے علاوہ وہ اداکاری کے میدان میں بھی خود کو منواچکی ہیں۔ آمنہ اپنے انٹرویوز میں اکثر معاشرے میں لوگوں کے منفی رویوں پر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ پچھلے دنوں انہوں نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس کا کیپشن تھا بھرم کلچر۔ اس ویڈیو میں آمنہ الیاس نے بااثر افراد کے ٹریفک قوانین توڑنے اور پھر ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ برا رویہ اختیار کرنے کو موضوع بحث بنایا ہے۔ آمنہ نے ویڈیو کے ساتھ جاری پیغام میں لکھا کہ ٹریفک پولیس اہلکار عزت و احترام کے قابل ہوتے ہیں۔ افسوس ہمارے معاشرے میں لوگ ان اہلکاروں کے سامنے اپنا اثرورسوخ بیان کرتے ہیں اور واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کرتے۔ آمنہ الیاس نے مزید لکھا کہ حالیہ دور میں اب لوگوں کے اس رویے کو پسند نہیں کیا جاتا۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ میرا نے ایک مرتبہ پھر شادی کی تاریخ دے دی
ہمارے معاشرے میں سانولی رنگت کو عام طور پر بدصورتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل آمنہ نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بنائی، جس میں انہوں نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے رنگ گورا کرنے کے لیے چہرے پر آٹا لگا لیا۔
View this post on Instagram
آمنہ بچوں کے سامنے بات چیت کرتے ہوئے الفاظ کے چناؤ پر بھی ایک ویڈیو بناچکی ہیں، جسے مداحوں کی جانب سے بےحد سراہا گیا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ آمنہ الیاس نے اداکارہ میرا کے ساتھ فلم باجی میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ اداکارہ کی نئی فلم گلابو 29 جنوری کو یوٹیوب چینل پر ریلیز ہونے والی ہے۔
View this post on Instagram









