صنم سعید کیا کرنے جارہی ہیں؟

صنم سعید نے ٹوئٹر پر مداحوں سے ڈراموں کے موضوعات سے متعلق رائے پوچھی۔

پاکستان کی معروف ماڈل، اداکارہ اور گلوگارہ صنم سعید اب کچھ نیا کرنے جارہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں صنم سعید نے پروڈکشن کی طرف جانے کا اشارہ دے دیا۔

صنم سعید کا شمار ٹی وی انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہمشیہ منفرد کام کیا اور سراہی گئیں۔ سپر ہٹ ڈرامہ سیریل زندگی گلزار ہے کی اداکارہ اس مرتبہ بھی شاید کچھ الگ کرنے جارہی ہیں۔ صنم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے صارفین کی ڈراموں سے متعلق رائے جاننے کی کوشش کی۔ اداکارہ نے مداحوں سے پوچھا کہ وہ ڈراموں میں کس قسم کی کہانیاں دیکھنا پسند کرتے ہیں؟ کونسے موضوعات ہیں جن پر فلمیں اور ڈرامے بننے چاہییں؟

اداکارہ کی اس پوسٹ پر صارفین نے مختلف جوابات تحریر کیے۔ کسی نے لکھا کہ پراسرار، سنسنی خیز اور معاشرتی مسائل کو اجاگر کرتے موضاعات پر ڈرامے بننے چاہییں۔

ایک صارف نے مشہور ترک سیریز ارطغرل غازی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے موضوعات کو بھی زیر بحث لانا چاہیئے۔

زیادہ تر صارفین نے ڈاموں میں شادی، طلاق اور عورت پر تشدد کے موضوعات پر بننے والے ڈراموں پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

 صنم سعید کی اس ٹوئٹر پوسٹ سے بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ وہ اب اداکاری سے نکل کر پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ تاہم، اس بارے میں اداکارہ نے اب تک کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نجی زندگی پر تبصروں سے پاکستانی فنکار پریشان

واضح رہے کہ صنم سعید اپنی نجی زندگی کے بارے میں بھی کافی مختلف انداز سے سوچتی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے اپنی شادی کی ناکامی کا ذمہ دار بھی خود کو قرار دیا۔ یہ بات ان کی شخصیت میں چھپے بہادری کے پہلو کو ظاہر کرتی ہے۔

متعلقہ تحاریر