کیا آیوشمان کھرانہ انڈیا کے علی ظفر ہیں؟

آیوشمان کھرانہ نے اداکاری و گلوکاری کے بعد علی ظفر کی طرح کرکٹ بھی کھیل لی۔

انڈین اداکار و گلوکار آیوشمان کھرانہ نے کرکٹ کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ انسٹاگرام پوسٹ میں کرکٹ کھیل کر آیوشمان کھرانہ نے مداحوں کی تعریفیں سمیٹی ہیں۔ انڈیا کے اس باصلاحیت اداکار میں پاکستانی گلوکار علی ظفر کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔

آیوشمان کھرانہ کے بارے میں کہا جائے کہ وہ ہر فن مولا ہیں تو غلط نہ ہوگا۔ آیوشمان انڈیا کے بہترین اداکار وگلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ موسیقار اور گیت نگار بھی ہیں۔ ان تمام تر صلاحیتوں کے علاوہ اب آیوشمان نے عمدہ کرکٹ کھیل کر مداحوں کو چونکا دیا ہے۔ اداکار نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں انہوں نے کرکٹ کا بلا ہاتھ میں پکڑکر زبردست شاٹ کھیلا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayushmann Khurrana (@ayushmannk)

آیوشمان کی اس ویڈیو کو مداحوں نے بےحد سراہا ہے۔ ایک دن میں 5 لاکھ 37 ہزار سے زیادہ لائکس آگئے ہیں۔ سیکڑوں کمنٹس میں مداحوں نے اداکار کی اس چھپی ہوئی صلاحیت کی داد دی ہے۔

آیوشمان کھرانہ نے بالی ووڈ میں فلم وکی ڈونر سے قدم رکھا ۔ انڈسٹری میں نہ صرف مختلف گانے گائے بلکہ ان کی موسیقی بھی ترتیب دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayushmann Khurrana (@ayushmannk)

یہ بھی پڑھیے

کیا علی ظفر ایک مرتبہ پھر میلہ لوٹنے کو تیار ہیں؟

ان تمام تر صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے آیوشمان کھرانہ کے بارے میں کہا جاسکتا ہے کہ وہ انڈیا کے علی ظفر ہیں۔ پاکستانی فنکار علی ظفر بھی مختلف میدانوں میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔ چاہے وہ گلوکاری ہو، اداکاری ہو، مصوری ہو یا کرکٹ، علی ظفر جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں رنگ بھرنا بخوبی جانتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر