عاطف اسلم کا نیا گانا ریلیز ہوگیا

پانی کے پنکھ کا موضوع پاکستان میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ترقی اور بحالی ہے۔

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کا نیا گانا ریلیز ہوگیا ہے۔ دستاویزی ڈرامے پانی کے پنکھ کا موضوع پاکستان میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی ترقی اور بحالی ہے۔ گزشتہ روز افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان نے شرکت کی تھی۔

عاطف اسلم کا شمار پاکستان کے مشہور و معروف گلوکاروں میں ہوتا ہے۔ کافی عرصے سے اسکرین سے غائب عاطف اسلم نے دستاویزی ڈرامے پانی کے پنکھ کے ٹائٹل سانگ میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔ سوشل میڈیا پر گانے کو بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

Presenting Beautiful OST of ” Pani Kae Pankh by #AtifAslam 😍

#JBFilms #WAPDA #FarooqMannan #PaaniKePankh #ToobaBaig #hydropower #developingpakistan #dams #water #socialgrowth #energy

Posted by All Pakistan Drama Page on Thursday, 28 January 2021

پانی کے پنکھ کا موضوع پاکستان میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ترقی اور بحالی ہے۔ اسلام آباد میں ڈرامے کی لانچنگ کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں وزیر اعظم عمران خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقعے پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 50 سال بعد دو بڑے ڈیم بننے جارہے ہیں۔ وقت پر ڈیم کی تعمیر ہوتی تو 70ہزار میگاواٹ بجلی کی گنجائش ہوتی۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شمار پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے۔ اگر یہی حالات رہے تو 2040 تک ملک خشک سالی کا شکار ہوسکتا ہے۔

پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور آمدنی کا ایک بڑا حصہ کھیتی باڑی سے کمایا جاتا ہے۔ کھیتوں میں پانی کی عدم دستیابی کے باعث فصلوں کو بےحد نقصان پہنچتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

صنم سعید کیا کرنے جارہی ہیں؟

ملک میں ایک عرصے سے ڈیم بنائے جانے کی باتیں ہورہی تھیں تاہم عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ لیکن، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اس حوالے سے کافی متحرک دکھائی دے رہی ہے۔ حکومتی اشتراک سے بننے والے دستاویزی ڈرامے کے ذریعے اس اہم ترین مسئلے پر عوام میں شعور بیدار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

.

متعلقہ تحاریر