نازو کا حقیقی کردار اب شاٹ فلم میں
ناز مختیار دھاریجو سندھ کی ایک ایسی خاتون ہیں جنہوں نے ظلم کے خلاف آواز بلند کی۔

سرسبز کہانی کی شاٹ فلم نازو ایک حقیقی کردار ناز مختیار کے گرد گھومتی ہے ۔ سندھ کی بہادر خاتون نے نہ صرف اپنے لیے بلکہ غریب علاقہ مکینوں کے حقوق کے لیے بھی آواز اٹھائی۔
ہماری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری نے اب حقیقی کرداروں کی اہمیت کو اجاگر کرنا شروع کردیا ہے جوکہ ایک خوش آئند بات ہے۔ مختلف ویب سیریز میں دیہات کی بہادر اور مضبوط اعصاب والی خواتین کی کہانیوں کو موضوع بنایا جانے لگا ہے۔
ناز مختیار دھاریجو صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والی ایک ایسی خاتون ہیں جنہوں نے ظلم کے خلاف آواز بلند کی۔ سیاست میں قدم رکھا اور سماجی مسائل کے حل کے لیے سرگرم ہوگئیں۔ سرسبز فرٹیلائزر کمپنی کے یوٹیوب چینل سرسبز کہانی نے اس بےخوف خاتون کے کردار پر ایک شاٹ فلم بنائی ہے جس کا نام نازو رکھا گیا ہے۔ مختصر دورانیے کی اس فلم کا ٹریلر شائقین میں بےحد مقبول ہورہا ہے۔ یوٹیوب پر 50 لاکھ سے زائد افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔
We’re thrilled and excited to announce Sarsabz Kahani’s first short film based on a true story of Nazo Dharejo from Sindh has taken over the internet & crossed 5 Million+ views on YouTube!
Watch Now – https://t.co/kNbSaT8hmi#SarsabzKahani pic.twitter.com/SAK5O0Rzsv
— Sarsabz Fertilizers (@SarsabzOfficial) January 13, 2021
یہ بھی پڑھیے
عاطف اسلم کا نیا گانا ریلیز ہوگیا
اگست 2005 میں نازو کی زمین پر ان کے رشتہ داروں نے ڈاکوؤں کی مدد سے قبضہ کرلیا تھا۔ لیکن، یہ بہادر خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ وہاں پہنچیں اور مقابلہ کرکے اپنی زمین واپس لے لی۔
نازو کی بہادری کی مثال سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے اس طرح بیان کی کہ 2017 میں تحصیل قاضی احمد میں مقروض کسان کا بیٹا فوت ہوا تو زمیندار نے قرض کی ادائیگی تک میت دفنانے سے روک دیا تھا۔ اس وقت نازو سامنے آئی اور احتجاج کرکے غریب کو حق دلایا تھا۔
وڈیری نازو ایک زندہ کردار
مجھے ان خاتون کے بارے میں زیادہ تو نہیں پتہ لیکن 2017میں تحصیل قاضی احمد میں ایک مقروض ہاری باپ کا بیٹا فوت ہوا تو مقامی زمیندار نےقرض کی ادائیگی تک میت دفنانے سے منع کردیا،
اتنے میں وڈیری نازو ایک مرد کی طرح سامنے آئیں اور احتجاج کر کے غریب کو حق دلایا pic.twitter.com/NFMSC0O4vQ— نجیب اللہ ساند 💪 🇵🇰 💪 PTI (@SaandNajeeb) January 20, 2021
اس بااختیار خاتون کی کہانی کو عکس بند کرنا بلاشبہ ایک بہترین اقدام ہے ۔ ہماری ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کو بھی اس قسم کے دیگر حقیقی کرداروں کو نمایاں کرنے کی ضرورت ہے۔