علی ظفر کے ریپ مقابلے کے پہلے 10 فائنلسٹس کی ویڈیو جاری

مقابلے میں پہلے نمبر پر آنے والے ریپر کو ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

 پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے اپنے ریپ مقابلے ’بھائی تیرا حاضر ہے‘ کہ پہلے 10 فائنلسٹس کی ویڈیو جاری کردی ہے

پاکستان کے راک اسٹار علی ظفر نے ملک کے تمام ریپرز کو ٹیلنٹ دکھانے کا ایک سنہرا موقعہ دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہر طرف علی ظفر کے ریپ کے مقابلے ‘بھائی تیرا حاضر ہے’ کی دھوم ہے۔

مختلف شہروں سے ایک ہزار سے زائد نوجوانوں نے مقابلے میں حصہ لیا۔ گزشتہ روز علی ظفر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پہلے 10 فائنلسٹس کا اعلان کرتے ہوئے ان کی ویڈیوز شیئر کیں۔

علی ظفر نے 20 دسمبر کو ٹوئٹر پر مقابلے کا اعلان کیا تھا۔ پہلے نمبر پر آنے والے ریپر کو ایک لاکھ، دوسرے کامیاب ریپر کو 50 ہزار اور تیسرے نمبر پر آنے والے ریپر کو 25 ہزار روپے انعامی رقم دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

علی ظفر کے ریپرز کمپٹیشن میں فخر عالم جج بنیں گے

نئے ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنے والے علی ظفر نے منتخب ریپرز کو ویڈیو میں شامل کرنے کا وعدہ بھی کیا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ریپ کے مقابلے کے ججز کے پینل میں فخر عالم کے علاوہ احمد علی بٹ، طلحہ یونس اور کامران راشد خان شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر