پاکستان کے سدابہار اداکار آج بھی قابل رشک

ہمایوں سعید، عدنان صدیقی ، فیصل قریشی اور اعجاز اسلم کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

 اداکار ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، فیصل قریشی اور اعجاز اسلم کا شمار پاکستان کے سدابہار فنکاروں میں ہوتا ہے ۔ برسوں بیت گئے لیکن ان چاروں کی شخصیت آج بھی اتنی ہی متاثر کن ہے جتنی ماضی میں ہوا کرتی تھی۔ سوشل میڈیا پر جب یہ اداکار ایک فریم میں دکھائی دیئے تو مداح حیران ہوگئے۔

پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں کئی ایسے اداکار موجود ہیں جو ہر لحاظ سے سدابہار کہلائے جاتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے وقت نے ان پر کوئی اثر نہیں چھوڑا۔ اداکار ہمایوں سعید، عدنان صدیقی ، فیصل قریشی اور اعجاز اسلم بلاشبہ ایک متاثرکن شخصیت کے مالک ہیں۔ آج بھی لوگوں کی بڑی تعداد انہیں پسند کرتی ہے۔

گزشتہ روز یہ تمام اداکار معروف میزبان ندا یاسر کی سالگرہ کے موقعے پر ایک ساتھ نظر آئے ۔ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوئیں تو شائقین حیران رہ گئے ۔ تبصروں میں مداحوں نے ان کے ‘ینگ لک’ پر رشک کا اظہار کیا۔

ہمایوں سعید

ہمایوں سعید نے 1995 میں ڈرامہ سیریل کروڑوں کا آدمی سے انڈسٹری میں قدم رکھا۔ پھر ایک کے بعد ایک سپر ہٹ ڈراموں نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ 2019 میں ہمایوں سعید اور کا ڈرامہ میرے پاس تم ہو بےحد مقبول ہوا۔

سدابہار اداکار

عدنان صدیقی

عدنان صدیقی پاکستان کے ایک ایسے نامور اداکار ہیں جنہوں نے نہ صرف ڈراموں میں بلکہ لالی ووڈ، بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ 2017 میں پاکستانی فلم یلغار میں کام کیا۔ اسی سال انڈین فلم مام میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس سے پہلے 2007 میں ہالی ووڈ فلم آ مائٹی ہارٹ میں کردار نبھایا۔

سدابہار پاکستانی اداکار

فیصل قریشی

فیصل قریشی نے مختلف پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا اور اپنی پرفارمنس سے شائقین کے دل جیتے ۔ پی ٹی وی کا ڈرامہ سیریل بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ فیصل قریشی کی مقبولیت کا باعث بنا۔ مداحوں نے ان کی مارنگ شو میں میزبانی کو بےحد پسند کیا۔ فیصل قریشی آج بھی اداکاری اور میزبانی کے مختلف پروجیکٹس کا حصہ ہیں۔

قابل رشک اداکار

یہ بھی پڑھیے

فریال محمود اسکرین پر اور ذاتی زندگی میں بے باک شخصیت کی مالک

اعجاز اسلم

اداکار اعجاز اسلم نے پی ٹی وی کے مشہور ڈرامے کشکول سے انڈسٹری میں انٹری دی۔ ان کے ہٹ ڈراموں کی ایک طویل فہرست ہے ۔ اعجاز اسلم مزاحیہ اداکاری میں مہارت رکھتے ہیں، شائقین بھی انہیں اسکرین پر اسی روپ میں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

سدابہار فنکار

متعلقہ تحاریر