ورزش کو پروموٹ کرتی ہوئی مائرہ خان
اداکارہ کے ہاتھ میں پانی کی بوتل دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے تصاویر ایکسرسائز کے وقت لی گئی ہوں

پاکستان اداکارہ مائرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر جاری کردی ہیں جن میں وہ بظاہر ورزش کرنے کے بعد تازہ دم دکھائی دے رہی ہیں۔
مائرہ خان اپنی اداکاری اور خوبصورتی کی وجہ سے لاکھوں دلوں میں بس چکی ہیں۔ وہ اکثر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تصاویر جاری کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔
اتوار کے روز مائرہ خان نے گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس ہوکر تصاویر جاری کیں۔ تصاویر میں ان کے ہاتھ میں پانی کی بوتل بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ اسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ تصاویر ایکسرسائز (مشقت) کے وقت لی گئی ہوں۔
"تصاویر کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ "اتوار کا اچھا گزرا ہوا دن پورے ہفتے کا کام بہتر بنا دیتا ہے۔
دو روز قبل انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی تھی۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا تھا کہ "میں پاگل پن کا شکار نہیں ہوں۔ بلکہ میں اس کے ہر منٹ سے لطف اندوز ہوتی ہوں”۔
اس سے قبل انہوں نے فٹبال کے ساتھ کچھ تصاویر جاری کی تھیں۔ ایک تصویر کے ساتھ انہوں نے بوب مارلے کا قول لکھا تھا کہ "آپ کبھی بھی نہیں جان سکتے کہ آپ کتنے مضبوط ہیں، یہاں تک کہ مضبوط ہونا آپ کا واحد انتخاب ہے”۔
View this post on Instagram
فٹبال کے ساتھ جاری دوسری تصویر میں انہوں نے ابراہم لنکن کا قول لکھا کہ "اس بات کا یقین کر لیں کہ آپ اپنے پیروں کو صحیح جگہ پر رکھیں گے، پھر مضبوطی سے کھڑے ہوں”۔
View this post on Instagram
Be sure you put your feet in the right place, then stand firm #abrahamlincolnquotes @adidaswomen
یہ بھی پڑھیے