امیتابھ بچن کی نواسی جاوید جعفری کے بیٹے کی محبت میں مبتلا

نویا نویلی نندا کئی مرتبہ اقرار کر چکی ہیں کہ اُن کے اور میزان جعفری کے درمیان اچھی دوستی ہے۔

بالی ووڈ کے نامور اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا مسلمان اداکار جاوید جعفری کے بیٹے میزان جعفری کی محبت میں مبتلا ہوگئی ہیں۔

بابا بھلے شاہ کے کلام کا مصرعہ ‘ ذات مذہب ایہہ عشقَ نہ پچھدا، عشقَ شرع دا ویری’ بالی ووڈ میں حقیقت کی صورت میں نظر آرہا ہے۔ نویا نویلی نندا کا تعلق ایک ہندو گھرانے سے ہے جبکہ میزان جعفری ایک مسلم خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ دونوں خاندانوں میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات موجود ہیں۔ نویا کے نانا بالی ووڈ کے چوٹی کے اداکاروں میں شامل ہیں۔ جبکہ میزان جعفری مشہور اداکارہ سید اشتیاق احمد جعفری (جن کا فلمی نام جان جگدیپ تھا) کے پوتے اور جاوید جعفری کے بیٹے ہیں۔

‘بِگ بی’ کے نام سے مشہور فلم انڈسٹری کے بےتاج بادشاہ امیتابھ بچن کو اپنی نواسی نویا نویلی نندا سے خاصی محبت ہے۔ نانا اور نواسی اکثر و بیشتر تقریبات اور دیگر مقامات پر ایک ساتھ نظر آتے رہتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Navya Naveli Nanda (@navyananda)

نویا نویلی نندا کے میزان جعفری کی محبت میں مبتلا ہونے کے چرچے عام ہیں تاہم نویا کئی مرتبہ یہ اقرار کر چکی ہیں کہ اُن کے اور میزان جعفری کے درمیان اچھی دوستی ہے۔ میزان جعفری نے مشہور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘ملال’ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور فلم میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر انہیں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meezaan (@meezaanj)

میزان جعفری نے جب ایوارڈ کے ساتھ تصویر پوسٹ کی تو نہ صرف اس پر نویا نے تبصرہ کیا بلکہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میزان کی اسٹوری لگا کر مبارکبار بھی دی۔

نویا نویلی نندا اسٹوری

دسمبر 2020 میں نویا نے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے بالوں سے چہرے کو ڈھانپ رکھا تھا۔ اس تصویر پر میزان جعفری نے محبت اور دِل والے ایموجیز کے ساتھ تبصرہ کیا کہ ‘کیا آپ اپنا چہرہ دکھا سکتی ہیں؟’

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Navya Naveli Nanda (@navyananda)

حال ہی میں انڈیا کے ای ٹی وی کو انٹرویو کے دوران جب نویا سے میزان کے ساتھ تعلق کے بارے میں سوال کیا گیا تو نویا نے کہا کہ ‘فرینڈشپ کا بھی ایک ریلیشن شپ ہوتا ہے اور ہم دوست ہیں۔’

یہ بھی پڑھیے

امیتابھ بچن اپنی پوتی کے ساتھ گانا گائیں گے؟

سوشل میڈیا پر ایک بار پھر نویا نویلی نندا اور میزان جعفری کے درمیان قریبی تعلقات کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔ ادھر میزان جعفری اِن دنوں اپنی دوسری فلم ‘ہنگامہ 2’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

متعلقہ تحاریر