عامر لیاقت ’فنکاری‘ کے بعد ’اداکاری‘ بھی کریں گے

معروف اینکر پرسن مزاحیہ ٹیلی فلم بس کرونا سے اپنا ایکٹنگ ڈیبیو کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی اور معروف اینکر پرسن عامر لیاقت حسین نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ وہ ٹیلی فلم بس کرونا میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

عامر لیاقت حسین اپنی رنگین شخصیت کے باعث اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ اس مرتبہ بھی انہوں نے اچانک میزبانی سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ کرشائقین کو چونکا دیا ہے۔ رمضان ٹرانسمیشن میں اپنی مذہبی گفتگو، گیم شو انعام گھر میں معلوماتی اور مزاحیہ گفتگو اور حالات حاضرہ کے پروگرام ایسے نہیں چلے گا میں سیاسی گفتگو سے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبزول رکھنے والے عامر لیاقت مزاحیہ ٹیلی فلم بس کرونا میں اپنی اداکاری سے مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرئیں گے۔

عامر لیاقت نے اپنے ایکٹنگ ڈیبیو کا اعلان خود سوشل میڈیا پر کیا۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹیلی فلم کے سیٹ پر لی گئی تصاویر شیئر کردیں۔

رکن قومی اسمبلی نے پوسٹ پر تبصرے میں بتایا کہ بس کرونا گولڈ برج میڈیا کے بینر تلے بنائی جارہی ہے۔ جلد ایکسپریس ٹی وی پر نشر ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aamir Liaquat Hussain (@iamaamirliaquat)

 

یہ بھی پڑھیے

طوبیٰ نے عامر لیاقت کی بشریٰ سے طلاق کرادی

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عامر لیاقت ان دنوں ایک نئے ٹی وی شو عامر آن لائن میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔

 عامر لیاقت کی اہلیہ طوبٰی عامر بھی اداکاری کا آغاز کرچکی ہیں۔ اپنے پہلے ڈرامے بھڑاس میں مینا کا کردار نبھا رہی ہیں۔ پچھلے دنوں انہوں نے بھی سیٹ پر لی گئی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Tuba Aamir (@syedatubaaamir)

واضح رہے کہ عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال کا تعلق بھی میڈیا انڈسٹری سے ہے۔

متعلقہ تحاریر