ناصر خان جان کی سوشل میڈیا پر دلچسپ پیشکش
مداح 3 ہزار روپے دے کر ناصر خان جان سے ویڈیو بنواسکتے ہیں۔
یوٹیوب پر مزاحیہ ویڈیوز بنا کر مقبولیت حاصل کرنے والے ناصر خان جان نے مداحوں کو دلچسپ پیشکش کر دی ہے۔ سالگرہ اور ویلنٹائنز ڈے پر نام لے کر مبارکباد دینے کی ویڈیو کے 3 ہزار روپے مقرر کردیئے۔
سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان اپنی ویڈیوز کے ذریعے مداحوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرتے ہیں۔ ناصر خان جان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شائقین کو ایک دلچسپ پیشکش دے کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
یوٹیوب اسٹار نے ٹوئٹ میں لکھا کہ جسے بھی اپنی سالگرہ یا ویلنٹائنز ڈے کے لیے ویڈیو بنوانی ہے وہ انہیں 3ہزار روپے دے کر ویڈیو بنواسکتا ہے۔
I’m available for birthday wishes and valentine videos.
3000 Rs per video .— Nasir Khan Jan (@NKJModel) February 4, 2021
سوشل میڈیا اسٹار کی آفر پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔
Yaar done karo lekin discount karwaen ge😂
— Momna✨//self stan (@Youkhoote) February 4, 2021
یہ بھی پڑھیے
عامر لیاقت ’فنکاری‘ کے بعد ’اداکاری‘ بھی کریں گے
ناصر خان اپنی مختلف ویڈیوز میں اکثر مداحوں کا نام لے کر انہیں سالگرہ یا دیگر اہم دنوں پر مبارکباد دیتے ہیں ۔ لیکن ان کی تازہ ٹوئٹ سے یہ راز فاش ہوا کہ وہ اس کے لیے باقاعدہ رقم وصول کرتے ہیں۔
Happy anniversary tia jee & fooqi saab https://t.co/PoDqNqWu7X pic.twitter.com/mTr4o7puNr
— Nasir Khan Jan (@NKJModel) February 5, 2021
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ناصر خان کے ٹوئٹر پر 18 ہزار سے زائد فولورز ہیں۔ اس کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ وہ مداحوں سے براہ راست رابطے میں رہتے ہیں اور ان کی ٹوئٹس کا بھی جواب دیتے ہیں۔