راجیو کپور کی موت ایک سال میں کپور خاندان کو دوسرا بڑا نقصان

گزشتہ سال 30 اپریل کو لیجنڈ اداکار رشی کپور بھی انتقال کر گئے تھے۔

ایک سال کے دوران بالی ووڈ کے کپور خاندان کو راجیو کپور کے انتقال کی صورت میں دوسرا بڑا نقصان ہوا ہے۔ گزشتہ برس مشہور اداکار رشی کپور بھی انتقال کر گئے تھے۔

بالی ووڈ کے مشہور اداکار رشی کپور اور رندھیر کپور کے چھوٹے بھائی راجیو کپور کو آج دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

آنجہانی رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ نے انسٹاگرام پر راجیو کپور کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by neetu Kapoor. Fightingfyt (@neetu54)

جبکہ رندھیر کپور نے بھی چھوٹے بھائی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘راجیو اب ہم میں نہیں رہے۔ میں نے اپنی چھوٹے بھائی کو کھو دیا ہے۔’

راجیو کپور نے اداکاری کا آغاز 1983 میں فلم ‘ایک جان ہیں ہم’ سے کیا تھا۔ ان کی کامیاب فلموں میں لور بوائے، رام تیری گنگا میلی اور ہم تو چلے پردیس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ریاض شاہد کی بیوہ نیلو بیگم کا انتقال

راجیو کپور نے آخری مرتبہ 1990 میں فلم ‘ذمہ دار’ میں اداکاری کی تھی جس کے بعد اداکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

انہوں نے کئی فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیئے جن میں رشی کپور اور مادھوری ڈکشٹ کی مشہور فلم ‘پریم گرانتھ’ بھی شامل ہے۔

آج راجیو کپور 58 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ کپور خاندان کو ایک سال کے عرصے میں ہونے والا یہ دوسرا بڑا نقصان ہے کیونکہ گزشتہ سال 30 اپریل کو رشی کپور بھی انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ تحاریر