بےباک نعمان اعجاز کے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے
نعمان اعجاز نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ دل لگانے سے بہتر ہے لوشن لگالیں جِلد اچھی رہے گی۔
نعمان اعجاز بلاشبہ پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کا چمکتا ستارہ ہیں۔ ڈراموں میں بے باک کرداروں کا انتخاب کرنے والے نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر بھی اکثر دلچسپ تبصرے کرتے ہیں۔
اداکار نعمان اعجاز کا شمار پاکستان کے ان چند فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ اداکار ان دنوں سوشل میڈیا پر خاصے سرگرم ہیں اور اپنے بےباک تبصروں سے مداحوں کی توجہ بھی حاصل کررہے ہیں۔
منگل کے روز نعمان اعجاز نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ایک عجیب و غریب مشورہ دیا کہ ‘اگر آپ کے گھر میں کوئی واش روم خالی نہ ہو تو انتظار کرنے کے بجائے فوری طور پر وائی فائی بند کردیں۔’
دلچسپ پوسٹ کو صارفین کی بڑی تعداد نے لائیک کیا اور تبصرے بھی کیے۔
View this post on Instagram
اسی طرح ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ‘دل لگانے سے بہتر ہے لوشن لگالیں، جِلد اچھی رہے گی۔’
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
اداکار نعمان اعجاز کیسی مردانہ سوچ اجاگر کر رہے ہیں؟
چند روز قبل جب نعمان اعجاز اپنے صاحبزادے زاویار کے ہمراہ ریمپ پر واک کر رہے تھے۔ اُس کے بعد اُن کے بیٹے کی شوبز میں انٹری سے متعلق چہ مگوئیاں ہورہی تھیں تو ایک سوشل میڈیا صارف نے پوسٹ میں سوال کیا کہ کیا ہمیں اقربا پروری کے لیے تیار رہنا چاہیے؟ جس پر نعمان اعجاز نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ‘ہاں’ میں جواب دیا تھا۔
گزشتہ برس نعمان اعجاز نے اپنے ایک انٹرویو میں دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ وہ اب بھی عشق کرتے ہیں لیکن ان کی اہلیہ کو خبر تک نہیں ہونے دیتے۔
ان تمام تر تبصروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ نعمان اعجاز ایک بہادر اور بےباک انسان ہیں جو ہر چیز کھل کر کہہ دینے کی ہمت رکھتے ہیں۔