آمنہ الیاس کی خواتین کے موٹاپے پر مزاحیہ ویڈیو

معروف ماڈل نے نئی ویڈیو میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے خواتین کے موٹاپے کو موضوع بحث بنایا ہے۔

پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں۔ آمنہ الیاس نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خواتین کے موٹاپے سے متعلق مزاحیہ ویڈیو بنا کر شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

ایشیائی خواتین میں موٹاپے کی وجہ سے احساس کمتری پائی جاتی ہے۔ اگر ایسا نہ ہو تو کچھ رشتہ دار انہیں حقیر ہونے کا احساس دلاتے ہیں۔ موٹاپے کا شکار شادی شدہ خواتین کے لیے بعض اوقات معاملات اس قدر بگڑ جاتے ہیں کہ وہ بری طرح ذہنی دباؤ اور اضطراب میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔

ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اکثر سماجی مسائل سے متعلق لوگوں کو آگاہی فراہم کرتی ہیں۔ حالیہ ویڈیو میں انہوں نے خواتین میں موٹاپے کے مسئلے کو مزاحیہ انداز میں بیان کیا۔

آمنہ الیاس نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں شوہر کا کردار نبھانے والے اداکار نے انہیں اٹھانے کی کوشش کی۔ اداکار انہیں اٹھانے میں کامیاب بھی ہوئے لیکن آدھے گھنٹے بعد بستر پر لیٹے ہوئے ڈاکٹر سے علاج کرتے دکھائی دیئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

آمنہ الیاس نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ وہ بالکل بھی موٹاپے کا شکار نہیں ہیں بلکہ وہ تو کسی نازک پر کی طرح ہلکی پھلکی ہیں۔ آمنہ کی مزاحیہ ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آمنہ الیاس اور زارا نور سماجی مسائل پر سرگرم

واضح رہے کہ معروف ماڈل نے اس سے پہلے بھی ایک دلچسپ ویڈیو میں خیرات دے کر دکھاوا کرنے والوں کو خصوصی پیغام دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

متعلقہ تحاریر