کنگنا رناوت کی ٹوئٹ کے بعد ریچا چڈھا اپنی تعریفیں کرنے لگیں
کنگنا رناوت نے حالیہ ٹوئٹ میں اپنا موازنہ چند معروف شخصیات سے کیا تھا۔

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے ’انمول صلاحیتوں‘ کے حالیہ دعوے کے ردعمل میں اداکارہ ریچا چڈھا کی پوسٹ کو ٹوئٹر صارفین نے اپنے منہ میاں مٹھو قرار دیا ہے۔
حال ہی میں فلم ‘تنو ویڈس منو’ میں تنوجا تریویدی کا کردار ادا کرنے والی کنگنا رناوت نے ایک ٹوئٹ میں اپنا موازنہ چند معروف شخصیات سے کیا تھا جن میں میریل اسٹریپ، گال گیڈوت، ٹام کروز اور مارلن برانڈو شامل ہیں۔
کنگنا رناوت نے ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ ایک اداکارہ کی حیثیت سے اپنی شخصیت میں کس طرح کا بدلاؤ لائی ہیں جسے پوری دنیا میں نقل نہیں کیا جاسکتا۔
Massive transformation alert, The kind of range I display as a performer no other actress on this globe has that right now, I have raw talent like Meryl Streep for layered character depictions but I can also do skilled action and glamour like Gal Gadot #Thalaivi #Dhaakad pic.twitter.com/fnW3D20o6K
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) February 9, 2021
کنگنا رناوت نے اپنا موازنہ 71 سالہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ میرل اسٹریپ سے بھی کیا تھا جنہوں نے گولڈن گلوبز میں تاحیات کارنامے کا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کی تھی۔
اس کے برعکس اداکارہ ریچا چڈھا نے ٹوئٹر پر ایک فہرست شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘شفایابی کے عمل کو شروع کرنے کے لیے ہمیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ہم کس چیز کے خلاف ہیں۔’
To start the process of healing, we must know what we’re up against …❤️ pic.twitter.com/iBxHQTZoml
— TheRichaChadha (@RichaChadha) February 9, 2021
ریچا چڈھا کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی فہرست میں کبھی معافی نہ مانگنا، ماہر کہانی سنانے والی اور خود کو اعلیٰ اخلاق والے ہیرو کی حیثیت سے پیش کرنا جیسے بیانات شامل ہیں۔
– Lack of empathy,
-inability to feel remorse,
– pathological liar
– manipulative
– NEVER accepts faults, shifts blame. https://t.co/iGfHG5CnjS pic.twitter.com/apLHMQYdxZ— TheRichaChadha (@RichaChadha) February 9, 2021
اگرچہ ریچا چڈھا نے اپنی ٹوئٹس میں کنگنا رناوت کے حوالے سے کوئی اشارہ نہیں دیا لیکن ٹوئٹر صارفین نے کا کہنا ہے کہ وہ تمام ٹوئٹس اور وضاحتیں کنگنا رناوت کی خود کی تعریف کے سلسلے میں ہی ہیں۔
Arre @KanganaTeam @republic this seems just like you and your editor in chief!!
— vodkaDietcoke (@VDietcoke) February 10, 2021
Array yeh sari qualities to @KanganaTeam me koot koot k bahri hui hain!
Dn’t wana b judgemental bt evn nt knwng hr prsnly, hr #Tweets (now fully done by her) confirm 2 each & evry point mentioned in d list!
Not Surprising though!
But can #sociopaths be Monetary Motivated ones?— Open Mind (@j_jagpreet) February 10, 2021
@KanganaTeam – Is she talking about you? 🤣
— Manky 🏹🚜 (@kalsimanmeet) February 9, 2021
ریچا چڈھا نے اپنی ٹوئٹس میں کنگنا رناوت کا کوئی ذکر نہیں کیا اور ان کے موقف کے بغیر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے