ایشال فیاض کا گانے کے ذریعے نور جہاں کو خراج عقیدت

ایشال فیاض ملکہ ترنم کے گانے 'اک اک شے چنا' کے ریمکس کی ویڈیو میں نظر آئیں گی۔

پاکستانی ماڈل و اداکارہ ایشال فیاض ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مشہور گانے‘اک اک شے چنا’ کے ریمکس میں جلوہ گر ہوں گی۔ گانے کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

ایشال فیاض کا شمار پاکستان کی بےباک ماڈل و اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ایشال ویلنٹائنز ڈے کے موقعے پر ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کریں گی۔ ایشال فیاض ملکہ ترنم نور جہاں کے مشہور گانے ‘اک اک شے چنا’ کے ریمکس کی ویڈیو میں نظر آئیں گی۔ گانے کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

ویلنٹائنز ڈے کی مناسبت سے تیار کیا جانے والا گانا انڈین میوزک کمپنی میگ اسٹوڈیو انڈیا کی جانب سے 13 فروری کو ریلیز کیا جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Eshal Fayyaz (@ieshalworld)

یہ بھی پڑھیے

عاصم جوفا کی مہنگی لان کلیکشن کی مہنگی ترین تشہیر

واضح رہے کہ ایشال فیاض اکثرو بیشتر تنازعات کی زد میں رہتی ہیں۔ کبھی معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ ان کی شادی کی افواہیں گردش کرتی ہیں تو کبھی فیصل مسجد کے باہر فوٹو شوٹ پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

 

متعلقہ تحاریر