عمران اشرف نے مداحوں سے کیا تجویز مانگی؟
عمران اشرف کی شہرت کی ایک بڑی وجہ ڈراموں میں ان کے منفرد کردار ہیں۔
پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف کے ڈراموں میں منفرد کردار ان کی شہرت کا باعث ہیں۔ اداکار اگلے پروجیکٹ میں بھی نئے روپ میں نظر آنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں سے تجویز مانگ لی ہے۔
عمران اشرف کا شمار پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ ڈراموں میں کردار کے انتخاب کے بارے میں کافی غور و فکر کرتے ہیں۔ اس مرتبہ بھی عمران اشرف ٹی وی اسکرین پر الگ روپ میں دکھائی دینا چاہتے ہیں جس کے لیے انہوں نے مداحوں سے ہی مشورہ مانگ لیا ہے۔
عمران اشرف نے انسٹاگرام پوسٹ میں شائقین سے پوچھا کہ اب انہیں کیسا کردار نبھانا چاہیے؟ ایکشن تھرلر یا رومانوی؟ جس پر مداحوں کی بڑی تعداد نے ایکشن تھرلر کے حق میں ووٹ دیا۔
View this post on Instagram
عمران اشرف نے 2018 میں ڈرامہ سیریل ‘رانجھا رانجھا کردی’ میں ‘بھولا’ کا کردار نبھایا اور بہترین اداکاری سے کردار میں جان ڈال دی۔ شائقین میں بھولا اس قدر مشہور ہوا کہ عمران اشرف کی ایک منفرد پہچان بن گئی۔
ڈرامہ سیریل ‘مشک’ عمران اشرف کا تحریر کردہ تھا جس میں انہوں نے بھولا کے مقابلے بالکل مختلف کردار نبھایا۔ عمران اشرف نے اعظم کے کردار کے ساتھ بھی انصاف کیا اور مداحوں نے انہیں اس روپ میں سراہا۔
View this post on Instagram
رقصِ بسمل’ میں عمران اشرف ایک پیر کے خاندان سے تعلق رکھنے والے گدی نشین ‘موسیٰ’ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ موسیٰ ایک طوائف کے عشق میں گرفتار ہوجاتا ہے۔ عمران اشرف کے اس نئے روپ کو بھی شائقین پسند کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
عمران اشرف اور رچا چڈا کی مشترکہ مشکلات کیا تھیں؟
کردار کا انتخاب اداکار کو زمین سے آسمان تک بھی پہنچا سکتا ہے اور آسمان سے زمین تک بھی لا سکتا ہے۔ ڈرامہ انڈسٹری میں کئی ایسے فنکار گزرے ہیں جنہوں نے پہلے ڈرامے سے شہرت حاصل کی لیکن اس کے بعد کرداروں کو منتخب کرنے میں کھرے نہ اترے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ وہ آہستہ آہستہ اسکرین پر نظر آنا بند ہوگئے۔ عمران اشرف کی شہرت کی ایک بڑی وجہ ان کے منفرد کردار ہیں اور اب وہ اس حوالے سے مداحوں سے براہ راست مشورہ بھی کر رہے ہیں۔