بالی ووڈ میں کرداروں نے کہانیوں کی جگہ لے لی

یش راج کی رواں سال کی تمام فلمز کے نام کرداروں کے نام پر رکھے گئے ہیں۔

انڈین فلم پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز نے رواں سال 5 فلمز ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن حیران کن طور پر تمام فلمز کے نام کہانیوں پر نہیں بلکہ کردار کے ناموں پر رکھے گئے ہیں۔

بالی ووڈ میں وقت کے ساتھ ساتھ کرداروں نے کہانیوں کی جگہ لے لی ہے۔ ماضی میں فلم کا نام اس کی کہانی کو مدنظر رکھتے ہوئے رکھا جاتا تھا۔ مثال کے طور پر دل والے دلہنیا لے جائیں گے، ہم دل دے چکے صنم، بینڈ باجا، بارات وغیرہ ۔ انڈیا میں بڑھتے گلیمر نے جہاں فلم کے معیار کو ٹھیس پہنچائی وہیں ان کے نام بھی اب کہانی سے میل نہیں کھاتے ہیں۔

بالی ووڈ کی نئی فلمز کہانی کے گرد نہیں بلکہ کردار کے گرد گھومتی ہیں۔ گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یش راج پروڈکشن ہاؤس نے 2021 میں آنے والی اپنی 5 فلمز کے نام شیئر کیے۔ حیرت کی بات تو یہ تھی کہ پانچوں فلمز کے نام کرداروں پر مبنی تھے۔

یش راج پروڈکشن کی رواں سال کی پہلی فلم کا نام ’سندیپ اور پنکی فرار‘ ہے۔ فلم میں ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

دوسری فلم ’بنٹی اور ببلی‘ کا سیکوئل ہے۔ یہ فلم بھی سیف علی خان اور رانی مکھرجی کے کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bunty Aur Babli 2 (@buntyaurbabli2)

تیسری فلم کا نام ’شمشیرہ‘ ہے۔ جس میں رنبیر کپور اور سنجے دت اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

انڈیا میں فلمیں بھی ہندوتوا کے نام سے بن رہی ہیں

چوتھی فلم ’جاییش بھائی جوردار‘ ہے جس میں رنویر سنگھ مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh)

یش راج کے بینے تلے بننے والی پانچویں فلم کا نام ’پرتھوی راج‘ ہے، جس میں اکشے کمار اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

متعلقہ تحاریر