بالی ووڈ کی مسلمان اداکارہ دیا مرزا کی غیر رسمی شادی
دیا مرزا اور ویبھوو ریکھی کی شادی خاتون پنڈت نے کرائی۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا 15 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں لیکن یہ شادی انتہائی غیر رسمی طریقے سے انجام پائی۔ دیا مرزا اور ویبھوو ریکھی کی شادی ایک خاتون پنڈت نے کرائی جبکہ کنیادان بھی نہیں کیا گیا۔
دیا مرزا کی دوسری شادی کی تقریب ممبئی میں ان کے شوہر ویبھوو ریکھی کے گھر پر منعقد کی گئی جس میں قریبی دوستوں، رشتہ داروں اور ساتھی اداکاروں نے شرکت کی۔
اداکارہ کی اس شادی کو سوشل میڈیا پر ‘غیر رسمی شادی’ قرار دیا جارہا ہے جس کی دو وجوہات ہیں۔ پہلی وجہ یہ کہ جوڑے کو جس پنڈت نے عمر بھر کے بندھن میں بندھا وہ ایک خاتون تھیں۔ دیا مرزا پہلی اداکارہ ہیں جن کی شادی کسی خاتون پنڈت نے کرائی۔ آج تک کوئی بالی ووڈ اداکارہ خاتون کے ہاتھوں رشتہ ازدواج میں منسلک نہیں ہوئی۔
View this post on Instagram
دوسری اہم بات جو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی وہ یہ کہ ہندو رسومات کے تحت کی جانے والی اس شادی میں کنیادان نہیں کیا گیا۔
View this post on Instagram
دیا مرزا نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں بتایا کہ وہ کنیادان جیسی فرسودہ رسم کے حق میں نہیں ہیں، تبدیلی انسان کی اپنی مرضی پر منحصر ہے۔
View this post on Instagram
بالی ووڈ اداکارہ کی شادی کی تقریب کی سجاوٹ بھی منفرد انداز میں کی گئی۔ پلاسٹک کی اشیاء کے بجائے پھول، پتوں اور لکڑی کا استعمال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
مسلمان بالی وڈ ایکٹریس دیا مرزا کی ہندو سے دوسری شادی
واضح رہے کہ مسمان اداکارہ نے اس سے قبل 2014 میں پروڈیوسر ساحل سنگھا سے شادی کی تھی۔ 2019 میں دیا مرزا نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
