عائشہ خان کی بیٹی کی ایک سال میں دوسری سالگرہ

اِس سے قبل 12 ربیع الاول کو بھی وہ اسلامی تاریخ کی مناسبت سے اپنی بیٹی کی سالگرہ منا چکی ہیں اور اُس کی تصاویر بھی اُنہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں۔

پاکستانی ڈرامے من مائل میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائشہ خان نے پاکستانی فوج کے میجر سے شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی لیکن اُن کے فین اب بھی ان کی زندگی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اُنہوں نے اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ منانے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں اُن کے خاوند میجر عقبہ عبید بھی نظر آ رہے ہیں۔ یہ تصویر کافی وائرل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

”کرپشن ثابت ہوجائے تو پھانسی چڑھ جاؤں گی‘‘

اُنہوں نے اپنے انساگرام پر اپنی بیٹی ماہ نور کے لیے لکھا ہے کہ ”شکریہ ہماری زندگیوں میں بھرپور خوشی اور متانت لانے کا۔‘‘

عائشہ خان کی شادی اپریل 2018 میں ہوئی تھی جبکہ اُن کی بیٹی کی پیدائش گذشتہ برس ہوئی ہے۔
اِس سے قبل 12 ربیع الاول کو بھی وہ اسلامی تاریخ کی مناسبت سے اپنی بیٹی کی سالگرہ منا چکی ہیں اور اُس کی تصاویر بھی اُنہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں۔

متعلقہ تحاریر