”کرپشن ثابت ہوجائے تو پھانسی چڑھ جاؤں گی‘‘

اداکارہ میرا نے یہ بھی کہا کہ ”میں تمام ایجنسیوں کو کہتی ہوں کہ وہ میرا احتساب کریں کیوں کہ میں جانتی ہوں کہ میں سچی، باکردار، پاک دامن ہوں اگر مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام بھی سچ ثابت ہوگیا تو سر عام پھانسی پر چڑھ جاؤں گی۔‘‘

پاکستان کی مشہور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ اگر اُن پر اپنے گھر کو شیلٹر ہوم بنانے سے متعلق کرپشن کا کوئی الزام ثابت ہوجائے تو وہ خود کو سرِعام پھانسی لگالیں گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے خود پر لگے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ”میرے دبئی میں ولاز ہیں جو کہ میرے اپنے نام پر ہیں تو پھر میں کرپشن کیوں کروں گی۔‘‘

اداکارہ میرا نے یہ بھی کہا کہ ”میں تمام ایجنسیوں کو کہتی ہوں کہ وہ میرا احتساب کریں کیوں کہ میں جانتی ہوں کہ میں سچی، باکردار، پاک دامن ہوں اگر مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام بھی سچ ثابت ہوگیا تو سر عام پھانسی پر چڑھ جاؤں گی۔‘‘

یہ بھی پڑھیے

پاکستان شارٹ فلمز کے میدان میں قدم جمانے لگا

احسن خان مداحوں میں گھل مل گئے سیلفیاں بنائیں

گزشتہ دنوں کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ میرا نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھر کو شیلٹر ہوم میں تبدیل کرنے کے نام پر لاکھوں کا فراڈ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ کوریوگرافر لاڈا نے اس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اداکارہ میرا نے اُن کے ساتھ اور اُن کے بچوں کے ساتھ فراڈ کیا ہے، اداکارہ میرا نے بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلا ہے اور اُن کے بچوں کو آگے لاکر امداد کے نام پر فنڈ اکٹھا کیا ہے۔

اپنی پریس کانفرنس کے دوران میرا نے اِن تمام الزامات کو یکسر مسترد کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر