نئے دور میں بیٹے کی دلہن ڈھونڈنے کے نئے انداز

آصف رضا میر کی اہلیہ ثمرہ رضا میر نے دوسرے بیٹے کے لیے منفرد انداز میں ضرورت رشتہ کا اشتہار دے دیا۔

پاکستان کے معروف اداکار آصف رضا میر کے بیٹے اور احد رضا میر کے بھائی عدنان رضا میر بھی جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ والدہ ثمرہ رضا میر نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے منفرد پوسٹ میں بیٹے کے لیے رشتے کا اشتہار دے دیا ہے۔

بدلتے وقت نے جہاں مختلف ثقافتی اور معاشرتی رجحانات کو تبدیل کیا وہیں شادیوں کے حوالے سے بھی روایات میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آرہی  ہے۔ نئے دور میں بیٹے کی دلہن تلاش کرنے کے نئے انداز اپنائے جارہے ہیں۔ آصف رضا میر کی اہلیہ ثمرہ رضا میر نے اپنے دوسرے بیٹے عدنان رضا میر کے لیے دلہن کی تلاش شروع کردی ہے اور اس بات کا اعلان انہوں نے خود انسٹاگرام پر کیا۔

ثمرہ رضا میر نے انسٹاگرام پر نہایت منفرد اور غیر روایتی انداز میں پوسٹ شیئر کی ہے۔ ایک پرانے گانے کے بول لکھتے ہوئے بتایا کہ انہیں اپنے بیٹے کے لیے کسی ایسی لڑکی کی تلاش ہے جسے رات بھر جاگنے اور کھانے کا شوق ہو۔ مزید کہا کہ رشتے کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 مارچ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MamaMir (@maamaamir)

اس دلچسپ پوسٹ پر ڈھیروں لائیکس اور کمنٹس آرہے ہیں۔ ثمرہ رضا میر نے مختلف لڑکیوں کے کمنٹس کے جوابات بھی دیئے۔ کسی نے لکھا کہ مجھے دیر تو نہیں ہوگئی جس پر جواب دیا بالکل نہیں۔ اسی طرح کسی نے لکھا بیٹے سے پوچھ لیں اس نے پہلے ہی لڑکی نا ڈھونڈ لی ہو۔ ثمرہ رضا میر نے جواب میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ ناامیدی کفر ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سجل علی کی کرونا کے باعث شادی کی تقریبات محدود

چند سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے پوسٹ میں 15 مارچ کی تاریخ کا اعلان دراصل عدنان رضا میر کی شادی کا ٹیزر ہے۔ ثمرہ رضا میر نے اس پوسٹ کے بعد ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ مایوں کی تقریب میں موجود ہیں اور مہندی لگوارہی ہیں۔ صارفین کا خیال ہے کہ ویڈیو میں دیکھی جانے والی دلہن ہی عدنان رضا میر کی دلہن ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MamaMir (@maamaamir)

واضح رہے کہ عدنان رضا میر کے بڑے بھائی احد رضا میر کی شادی گذ شتہ برس 14 مارچ کو اداکارہ سجل علی سے ہوئی تھی۔ شادی کی تمام تقریبات ابو ظہبی میں منعقد کی گئی تھیں۔

متعلقہ تحاریر