کراچی میں فیشن پاکستان ویک کا میلہ سج گیا
فیشن شو میں کنزہ ہاشمی، صنم جھنگ اور ثروت گیلانی سمیت مختلف اداکاراؤں نے ماڈلنگ کی۔

لاہور کے برائیڈل کوٹیئر ویک کے بعد کراچی میں ‘فیشن پاکستان ویک’ کا انعقاد کیا گیا۔ معروف اداکاراؤں کی شرکت نے فیشن شو کو چار چاند لگا دیے۔
پاکستان کی فیشن انڈسٹری کی رونقیں واپس آنے لگی ہیں اور برائیڈل کوٹیئر ویک کے بعد فیشن پاکستان ویک کا میلہ سجایا گیا۔ کراچی کے ‘دی سیکریٹ گارڈن’ میں منعقدہ فیشن میلے میں مختلف فیشن ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات نمائش کے لیے پیش کیے۔
View this post on Instagram
فیشن شو کے لیے 14 ڈیزائنرز نے موسم بہار اور موسم گرما کی مناسبت سے عروسی ملبوسات تیار کیے تھے۔
View this post on Instagram
کرونا ایس او پیز کے باعث فیشن میلے میں کم مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا جبکہ سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھا گیا تھا۔
View this post on Instagram
اداکارہ صنم جھنگ نے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔
View this post on Instagram
معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین بھی فیشن پاکستان ویک کا حصہ بنیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ کنزہ ہاشمی نے ڈیزائنر ثناء عباس کے کلیکشن ‘گلناز’ کا لباس زیب تب کیا۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
برائیڈل کوٹیئر ویک کرونا کے بعد پہلا بڑا فیشن شو
اداکارہ ثروت گیلانی نے معروف فیشن ڈیزائنر ماہین خان کے تیار کردہ جوڑے کی نمائش کی۔
View this post on Instagram
دو روزہ فیشن میلہ تمام تر رعنائیاں بکھیر کر 21 فروری کو اختتام کو پہنچ گیا۔