اسپوٹیفائی پر حدیقہ کیانی کے گانوں کا کیٹلاگ شامل
کمپنی کے مطابق سروس کی کیٹلاگ میں 70 کروڑ سے زائد مقامی اور بین الاقوامی گانے شامل ہیں۔

میوزک اسٹریمنگ کی دنیا کی مشہور ترین سروس اسپوٹیفائی پاکستان آچکی ہے اور معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اعلان کیا ہے کہ ان کے گانے اس سروس پر پہلے سے موجود ہیں۔
سوئیڈش میوزک اسٹریمنگ کمپنی اسپوٹیفائی نے پاکستان میں اپنی سروس کا آغاز کردیا ہے۔ رواں ہفتے ادارے کے پاکستان سمیت 80 ممالک میں اپنی سروس لانچ کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستان میں میوزک کے دیوانوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کردیا تھا۔
OMG I LOVE YOU PLEASE HIRE ME FOR PAKISTAN I WILL DO ANYTHING (I’m actually cool)
— S. (@someaningless) February 22, 2021
پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اس حوالے سے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اُنھوں نے بتایا کہ اسپوٹیفائی پاکستان پر ان کے گانوں کی پوری کیٹلاگ موجود ہے۔
View this post on Instagram
کمپنی کے مطابق سروس کی کیٹلاگ میں 70 کروڑ سے زائد مقامی اور بین الاقوامی گانے شامل ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسپوٹیفائی میں پاکستان کے لیے مختلف پلے لسٹس بنائی گئی ہیں۔ ان پلے لسٹس میں ہاٹ ہٹس، پاکستانی راک ہٹس، ڈراموں کے ٹائٹل سانگز کے علاوہ مختلف قسم کے گانے موجود ہیں۔
میوزک سروس پاکستان میں مختلف پیکجز آفر کررہی ہے۔ اسمارٹ فون صارفین بذریعہ ایپ یہ سروس مفت حاصل کرکے گانے سن سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سوشل میڈیا پر ’طاہر شاہ ٹو‘ کی انٹری؟
اگر صارفین اشتہارات نہیں دیکھنا چاہتے اور گانوں کو ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ماہانہ 299 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ اسپوٹیفائی 479 روپے ماہانہ کا پریمیم فیملی سبسکرپشن پیکج بھی دے رہا ہے جسے ایک چھت تلے رہائش پذیر خاندان کے 6 افراد استعمال کرسکتے ہیں۔ ایک ہی پتے پر رہنے والے دو افراد کے لیے اسپوٹیفائی کا 390 روپے کا سبسکرپشن پلان بھی موجود ہے۔