اجے دیوگن کا شادی کی 22ویں سالگرہ پر کاجول کو انوکھا تحفہ

اجے دیوگن نے شادی کی سالگرہ کی مناسبت سے خاص طور پر بنوائی گئی وائین کی بوتل کی تصویر بھی شئیر کی ہے۔

سنہ 1999 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے بالی ووڈ کے مشہور اداکار اجے دیوگن اور اداکارہ کاجول نے 24 فری کو اپنی شادی کی 22ویں سالگرہ منائی اور اِس موقع پر کاجول کو ایک انوکھا تحفہ دیا۔  

اداکارہ کاجول نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے شوہر کو شادی کے 22 سال مکمل ہونے پرمبارکباد دی ہے۔ اداکارہ نے اپنی اور اجے دیوگن کی پرانی تصویر شئیر کی ہے۔

جس کے بعد اجے دیوگن نے شادی کی سالگرہ کی مناسبت سے خاص طور پر بنوائی گئی وائین کی بوتل کی تصویر شئیر کی۔ بوتل پر اجے دیوگن اور کاجول کی تصویر موجود ہے جس پر ‘بوٹلڈ اِن 1999 اونلی ایڈیشن’ لکھا گیا ہے۔

کاجول اور اجے دیوگن کو کئی مشہور شخصیات نے ان کی شادی کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے جس پر اداکارہ نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

کاجول اور اجے دیوگن کی پہلی ملاقات 1995 میں فلم ‘غندہ راج’ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ پہلی ملاقات کے 4 سال بعد اجے دیوگن اور کاجول نے شادی کرلی تھی جن کے دو بچے ہیں۔ بیٹی کا نام نیسہ دیوگن اور بیٹے کا نام یوگ دیوگن ہے۔

کاجول نے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز 1992 میں فلم ‘بے خودی’ سے کیا تھا لیکن انہیں شہرت دوسری فلم ‘بازی گر’ سے حاصل ہوئی تھی۔ کاجول نے مشہور فلموں میں کام کیا جن میں ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’ اور ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ بھی شامل ہیں۔

کاجول کو 6 فلم فیئر ایوارڈز مل چکے ہیں جن میں 5 ایوارڈز بہترین اداکاری کرنے پر جبکہ 1 ‘گپتا’ فلم میں منفی کردار کی وجہ سے ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فلم “دل والے دلہنیا لے جائیں گے” کی سلور جوبلی

انڈیا کی حکومت نے 2011 میں فنون کے شعبے میں شراکت کے لیے کاجول کو ‘چوتھے انڈین سول ایوارڈ پدما شری’ سے نوازا تھا۔

جبکہ اجے دیوگن نے اپنے فلمی کرئیر کا آغاز 1991 میں ‘پھول اور کانٹے’ سے کیا۔ انہیں اپنی پہلی فلم کی وجہ سے فلم فیئر ایوارڈ میں بیسٹ ڈیبیو ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

اجے دیوگن نے 1999 میں ‘ہم دل دے چکے صنم’ میں بھی کردار ادا کیا تھا جسے بہت شہرت حاصل ہوئی تھی۔ 2000 میں اجے دیوگن نے اپنی پہلی ہوم پروڈکشن فلم ‘راجو چاچا’ بنائی جو عوام میں بہت مقبول ہوئی تھی۔

متعلقہ تحاریر