حسن شہریار یاسین نے ماما ماڈل منتخب کرلی

لکژری کلیکشن میں خاندانی نظام کی اہیمت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) نے اپنے نئے کلیکشن کی ماڈلنگ ماما ماڈل یعنی صبا فیصل سے کراکے حریف ڈیزائنرز کو حیران کر دیا ہے۔

سال 2021 پاکستان کی فیشن انڈسٹری کے لیے بہترین ثابت ہورہا ہے۔ مختلف فیشن ڈیزائنرز اور برانڈز اشتہاری مہم کے لیے منفرد طریقے اختیار کررہے ہیں۔ معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے بھی اپنے ملبوسات کے نئے کلیکشن کے لیے ‘ماما ماڈل’ کا انتخاب کیا ہے۔

دی لیگیسی کے نام سے متعارف کرائے جانے والے حسن شہریار کے نئے کلیکشن میں پاکستان کی معروف اداکارہ صبا فیصل نے اپنی بیٹی سعدیہ فیصل اور دو بیٹوں ارسلان فیصل اور سلمان فیصل کے ہمراہ ماڈلنگ کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HSY (@theworldofhsy)

ایچ ایس وائی کے اس لکژری کلیکشن میں خاندانی نظام کی اہیمت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

حسن شہریار نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوٹنگ کے پس پردہ مناظر کی ویڈیو شیئر کی اور پوسٹ میں لکھا کہ کلیکشن کی تھیم کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں صبا فیصل کے خاندان سے بہتر انہیں کوئی دکھائی نہیں دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hassan Sheheryar Yasin (@hassanhsy)

صبا فیصل نے نہ صرف اپنے گھر کو بہترین انداز سے چلایا بلکہ انڈسٹری میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ صبا فیصل کے بچوں کی بھی ڈرامہ انڈسٹری کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عاصم جوفا کی مہنگی لان کلیکشن کی مہنگی ترین تشہیر

اس سے پہلے معروف فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا نے بھی مغلیہ طرز پر ملبوسات کی تشہیر کرائی تھی۔ پیار صوفیانہ کے نام سے لانچ کیے جانے والے کلیکشن کی ماڈلنگ اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار فرحان سعید نے کی تھی۔

فیشن برانڈ جینریشن سمیت مختلف برانڈز ملبوسات کی تشہیر کے لیے دبلی پتلی روایتی ماڈلز کے بجائے زیادہ وزن رکھنے والی ماڈلز یا عمر رسیدہ خواتین کو منتخب کررہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر