شہزاد رائے کا ٹوئٹر پر اپنے گانے کے ایکوسٹک ورژن پر پول
ٹوئٹر صارفین گانوں کے ایکوسٹک ورژن سے متعلق پول میں حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان کے معروف گلوکار شہزاد رائے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں سے اہم مشورہ مانگ لیا ہے۔
شہزاد رائے نے ٹوئٹر پر مداحوں کو اپنے پرانے گانوں کے ‘ایکوسٹک ورژن’ تیار کرنے کے حوالے سے خوشخبری سنادی ہے۔ معروف گلوکار نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر پول کرایا ہے جس میں مداحوں کو 3 آپشنز دیتے ہوئے پوچھا ہے کہ وہ کس گانے کا ایکوسٹک ورژن سب سے پہلے سننا چاہتے ہیں؟
شہزاد رائے نے جن تین گانوں کے آپشن دیے ان میں مکھڑا، سالی اور تیری صورت شامل ہیں۔
I’m doing acoustic versions of my songs, which one do you guys want to hear first?
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) February 25, 2021
گانا ’تیری صورت‘ سنہ 2000 میں ریلیز ہوا تھا جسے مداحوں نے بےحد پسند کیا تھا۔ شہزاد راے کا گانا ’مکھڑا‘ سال 2002 کے ہٹ گانوں میں شامل تھا۔ جبکہ گانا ’سالی تو مانی نہیں‘ سال 2012 میں آتے ہی مقبول ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
شہزاد رائے کا مداحوں کو خطرناک چیلنج
اس پول میں ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے۔ مداح شہزاد رائے کی پوسٹ پر تبصروں میں اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔
It has to be "Aag” or if it has to be one from these; then, Mukhra
— #MasksAreNotChinWarmers (@BasitSubhani) February 25, 2021
Tera Mukhra Haseen Jadoo Gar Gaya
— Muhammad Atif (@Atif_linguist) February 25, 2021
شہزاد رائے نے ٹوئٹر پر ایک خاتون کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ گانا ’مکھڑا‘ گنگنا رہی ہیں لیکن ایڈٹ کی ہوئی آواز نے ویڈیو کو مزاحیہ رنگ دے دیا ہے۔
Aray abhi to poll chal raha hai, aap nay pehlay hi acoustic version release kar diya pic.twitter.com/bw4Ml6nzj9
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) February 26, 2021
اس سے قبل معروف گلوکار علی ظفر بھی ٹوئٹر پر ریپ مقابلے کے حوالے سے پول کراچکے ہیں۔