سوشل میڈیا پر پاکستانی ایشوریا رائے کی دھوم
انڈین اخبارات آمنہ کی تصاویر شائع کرکے ایشوریا رائے سے موازنہ کررہے ہیں۔
بالی ووڈ کی اداکارہ ایشوریا رائے بچن سے غیرمعمولی مشابہت رکھنے والی پاکستانی بلاگر آمنہ عمران سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ انڈین اخبارات میں بھی ایشوریا اور آمنہ کا موازنہ کیا جارہا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ 26 سال پہلے ملکہ حسن کا تاج سر پر سجانے والی ایشوریا کی خوبصورتی کے چرچے آج بھی پوری دنیا بھر میں ہوتے ہیں۔
یوں تو ایشوریا رائے کو ہر کوئی پہچانتا ہے لیکن اب سوشل میڈیا پر ان کی پاکستانی ہم شکل سامنے آگئی ہیں جنہیں دیکھ کر اکثر لوگ دھوکا کھا جاتے ہیں۔ آمنہ عمران کو پہلی نظر میں دیکھنے والا انہیں ایشوریا رائے ہی سمجھتا ہے۔
View this post on Instagram
آمنہ پاکستان کی ایک ‘بیوٹی بلاگر’ ہیں جن کی شکل ہوبہو ایشوریا رائے سے ملتی ہے۔ پاکستانی ایشوریا کی مقبولیت اب انڈیا تک جاپہنچی ہے، متعدد انڈین اخبارات نے آمنہ کی تصاویر شائع کرکے ایشوریا رائے سے موازنہ کیا ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
پریانکا کے بعد پرینیتی چوپڑا نے بھی اپنی فلم کا گانا خود گایا
فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر محض 2 روز میں آمنہ کے فالوورز کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر 18 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
View this post on Instagram
آمنہ عمران ایشوریا رائے کے گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بناتی ہیں۔ چند سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستانی بلاگر نے پلاسٹک سرجری کراکے ایشوریا جیسی دکھنے کی کوشش کی ہے۔
View this post on Instagram
دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے فہد مصطفیٰ کو بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پاڈوکون سے مشابہ قرار دے دیا۔
Believe it? pic.twitter.com/FLnadQ5dyx
— Ninja Critic (@ninja_critic) February 28, 2021
کچھ روز قبل پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر سے مشابہت رکھنے والی انڈین ٹک ٹاکر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر موضوع بحث بنی تھی۔
Internet is a place where we get to know about many interesting things now found the doppelganger of cricketer #ShoaibAkhtar but interesting, it is his female version #VinitaKhilnani. pic.twitter.com/N4ju0qpUsH
— MonthlyAndazeJahan (jiddat group of publications) (@e_monthly) February 22, 2021