امریکی گلوکارہ مائلی سائرس کو نک جونس کی یاد آگئی

امریکی گلوکارہ مائلی سائرس نے انسٹاگرام پر اپنی اور نک جونس کی تصویر شیئر کی ہے۔

امریکی گلوکارہ مائلی سائرس نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر کچھ پُرانی تصاویر شیئر کیں جس نے ان کے  چاہنے والوں کو حیران کردیا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں  سے ایک تصوہر میں امریکی گلوکارہ مائلی سائرس اور نک جونس کی بھی تصویر ہے۔

اس تصویر میں نک جونس خاموشی سے بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ مائلی سائرس نے عجیب سا منہ بنایا ہوا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Miley Cyrus (@mileycyrus)

اس تصویر پر کئی مداحوں نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ کسی نے کہا او ایم جی نک جونس۔ اس تصویر نے مداحوں کے دماغ میں کئی سوال پیدا کر دیے ہیں۔

یہ پہلا وقع نہیں ہے جب مائلی نے انسٹاگرام پر نک کی تصویر شیئر کی ہو۔ مارچ 2019 میں بھی مائلی نے نک کے ساتھ اپنی پُرانی تصویر شیئر کی تھی جس پر نک نے جواب بھی دیا تھا۔

نک نے اپنے کیریئر کا آغاز 7 سال کی عمر میں براڈوی سے کیا تھا۔ نک جونس نے اپنے والد کے ساتھ کرسمس کا گانا لکھا تھا جسے کولمبیا ریکارڈز نےدکھایا تھا۔ جونس اور ان کے بھائیوں نے کولمبیا کے ساتھ مل کر ایک البم جاری کیا تھا جس کا نام اٹس ابائوٹ ٹائمز تھا۔

یہ بھی پڑھیے

’ملکہ حسن بننے کے بعد بھی ڈائریکٹر نے پلاسٹک سرجری کا مشورہ دیا‘

جونس بچپن میں ہی ذیابیطس کا شکار ہو گئے تھے۔ انہوں نے اپنے بھائیوں کی مدد سے ‘چینج  فار چلڈرن فاؤنڈیشن’ قائم کی تھی۔ فاؤنڈیشن نے کئی خیراتی اداروں کے ساتھ شراکت کی ہے۔

نک شادی سے قبل ڈزنی چینل کی سابقہ ​​اسٹار مائلی سائرس جیسی دوسری مشہور شخصیات کے ساتھ  منسلک رہے چکے ہیں۔ 1 دسمبر 2018 کو نک نے بالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے شادی کرلی تھی۔

مائلی نے 2004 میں ‘ہننا مونٹانا’ شو سے اپنی اداکاری کا اغاز کیا  تھا۔ جس کے بعد مائلی نے کئی کامیاب البمز جاری کیے جن میں ‘بریک آؤٹ’ (2008) اور ‘کینٹ بی ٹیمڈ’ (2010) شامل تھے۔

سائرس کا دوسرا اسٹوڈیو البم ، بریک آؤٹ ، 2008 میں پاپ البم چارٹ میں سب سے اوپر تھا۔

متعلقہ تحاریر