ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کیا کرنے والی ہیں؟
حریم شاہ روزانہ کی بنیاد پر پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو سے متعلق پوسٹ شیئر کررہی ہیں۔
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے بارے میں افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت اختیار کرنے والی ہیں یا پھر وہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے عشق میں گرفتار ہوگئی ہیں۔
مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنا کر شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی مختلف ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ چند روز سے وہ پیپلز پارٹی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے مختلف پوسٹ شیئر کررہی ہیں۔
حریم شاہ نے اپنی نئی پوسٹ میں مداحوں سے ٹیم بلاول کے نام سے موجود انسٹاگرام اکاؤنٹ کو فالو کرنے کی درخواست کردی۔
View this post on Instagram
گذ شتہ روز حریم شاہ نے محترمہ بےنظیر بھٹو کے تینوں بچوں کی یادگار تصویر شیئر کی۔ بلاول کی طرف سے لی جانے والی سیلفی میں بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو بھی دکھائی دیں۔
View this post on Instagram
اس سے پہلے ٹک ٹاک اسٹار اپنی ویڈیو میں مشہور گانا پہاڑوں کی قسم بلاول بھٹو کے نام کرچکی ہیں۔ حریم شاہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔ ویڈیو کو اب تک 42 ہزار سے زیادہ صارفین دیکھ چکے ہیں۔
View this post on Instagram
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حریم شاہ نے پیپلز پارٹی سے متعلق اب تک جتنی بھی پوسٹ شیئر کی ہیں انہیں محدود رکھا ہوا ہے یعنی انہیں سوشل میڈیا صارفین صرف دیکھ سکتے ہیں یا لائیک کرسکتے ہیں۔ پوسٹس پر کمنٹ نہیں کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کیا حریم شاہ دوسری قندیل بلوچ بن سکتی ہیں؟
حریم شاہ نے گذ شتہ ایک ہفتے سے اپنی مختلف پوسٹس کے ذریعے مداحوں کو الجھائے رکھا ہے۔ ٹک ٹاک اسٹار پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرچکی ہیں؟ کرنے والی ہیں؟ یا پھر بلاول بھٹو کے عشق میں گرفتار ہوگئی ہیں؟ اس حوالے سے انہوں نے اب تک کوئی وضاحت نہیں دی ہے۔