علی ظفر کی ایک اور ویڈیو وائرل
علی ظفر کی "الے منجھا مار وڑا" گانے پر ڈانس ریہرسل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کی چند روز قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ اُس ہی گانے کے تسلسل میں اب ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ یہ سندھی زبان کا مشہور گانا “الے منجھا مار وڑا” کا ریمکس ہے۔
حالیہ ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی ظفر گانے کی شوٹنگ کی ریہرسل کر رہے ہیں۔ اس گانے میں علی ظفر کے ساتھ عروج فاطمہ بھی کام کر رہی ہیں۔ عروج فاطمہ کو اس سے قبل وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا۔
Ali Zafar in full action for a new video/song ? Kya hai ye Ali Bhaee ? Releasing when?! Can’t wait. @AliZafarsays pic.twitter.com/0blMJePbve
— Shanzay Babar Farooqi (@BabarShanzay) November 11, 2020
علی ظفر کے مداحوں نے ان سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ "یہ کیا ہے علی بھائی ؟” اور ” کب ریلیز ہو رہا ہے؟” مداح نے لکھا کہ "اب مزید انتظار نہیں کیا جا سکتا”۔
یہ بھی پڑھیے
علی ظفر کس گانے کا ریمکس بنا رہے ہیں؟
جس پر علی ظفر نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ "ایک تو موبائل فون ہر جگہ۔۔ کل بتاؤگا یہ کیا ہے”۔
Yaaaar. Aik to ye mobile phone her jagah. Kal bataoonGa Kya hai. https://t.co/Vuxx5jh0gs
— Ali Zafar (@AliZafarsays) November 11, 2020
واضح رہے کہ اس ویڈیو سے قبل بھی علی ظفر کے پس پردہ مناظر کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔