احمد شاہ اپنے ٹیچرز کے فین ہوگئے
نئی ویڈیو میں چھوٹے بھائی نے چاکلیٹ گرادی۔

پیچھے تو دیکھو کے بول سے مشہور ہونے والے بچے احمد شاہ نے ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر اپنی نئی ویڈیو جاری کردی ہے اور اس مرتبہ ویڈیو میں ان تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے جنہوں نے بچوں کو لاک ڈاؤں کے دوران آن لائن کلاسز کے ذریعے محنت سے پڑھایا ہے۔ اس ویڈیو میں بھی چھوٹے بھائی نے چاکلیٹ گرادی ہے۔
بچوں کی مسکراہٹ اور ان کی باتیں زندگی میں رنگ بھر دیتی ہے۔ احمد شاہ ایک ایسا ہی پاکستانی بچہ ہے جو اپنے منفرد انداز اور معصومانہ باتوں سے سب کے دل جیت لیتا ہے۔ احمد شاہ اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر ویڈیوز بناتے ہیں اور انہیں ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر شیئر کرتے ہیں۔
اساتذہ کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اور بچوں کو معاشرے کا اہم رکن بنانا ان کی ذمہ داری ہوتا ہے۔ احمد شاہ نے اپنی نئی ویڈیو میں اس اہم ترین پیشے پر روشنی ڈالی ہے اور ان تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے انہیں لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسز لے کر پڑھایا۔
View this post on Instagram
احمد شاہ کی اس معصومانہ ویڈیو میں تینوں بھائی ہاتھوں میں چاکلیٹ تھامے بیٹھے ہوئے ہیں لیکن چھوٹے بھائی کے ہاتھ سے اس مرتبہ بھی چاکلیٹ گر جاتی ہے۔ احمد شاہ کی پچھلی ویڈیو میں بھی چھوٹے بھائی نے چپس کا پیکٹ گرا دیا تھا۔
The boy with the candy tho ..😂🥰 pic.twitter.com/SgPuENqqyv
— Aima Khosa (@aimaMK) January 2, 2021
یہ بھی پڑھیے
احمد شاہ کی نقل کرتے ہوئے یاسر نواز کی ویڈیو وائرل
ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوئی تھی کہ معروف اداکار یاسر نواز نے اپنے دونوں بھائیوں کے ساتھ مل کر اسی طرز کی ویڈیو بنائی تھی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ احمد شاہ کو متعدد پاکستانی ٹی وی شوز میں بطور مہمان مدعو کیا جاتا ہے اور وہ پاکستان کے کم عمر یوٹیوبر ہیں۔ احمد شاہ کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد 10 لاکھ سے بھی زیادہ ہے جس کی وجہ سے انہیں یوٹیوب کی جانب سے سلور اور گولڈن پلے بٹن سے بھی نوازا جاچکا ہے۔