بی ٹی ایس کے لیے دنیا کے بہترین میوزک بینڈ کا اعزاز

آئی ایف پی آئی کی جانب سے کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کو گلوبل ریکارڈنگ آرٹسٹ آف دی ایئر ایوارڈ کا اعزاز ملا ہے۔

مشہور کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کو بین الاقوامی فیڈریشن فونگرافک انڈسٹری (آئی ایف پی آئی) کی جانب سے گلوبل ریکارڈنگ آرٹسٹ آف دی ایئر ایوارڈ  کا اعزاز ملا ہے۔ آئی ایف پی آئی ریکارڈ شدہ میوزک انڈسٹری کی نمائندگی کرتا ہے۔

آئی ایف پی آئی نے بدھ کے روز بی ٹی ایس کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سالانہ اعزاز کا اعلان کیا ہے جب کہ اس نے 2020 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی 10 بہترین میوزیکل البم کی فہرست جاری کی ہے۔

کورین بوائے بینڈ نے امریکی گلوکار ٹیلر سوئفٹ کو پیچھے چھوڑ دیا جس نے پچھلے سال یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ بینڈ نے 2013 میں بگ ہٹ انٹرٹینمنٹ سے ڈیبیو کیا تھا اور اس میں چار گلوکار اور تین ریپر شامل ہیں

یہ بھی پڑھیے

دلوں پر راج کرنے والے بی ٹی ایس گروپ پر ایک نظر

 امریکہ کے البم چارٹ میں سب سے اوپر آنے والا یہ پہلا پاپ بوائے بینڈ رہا ہے۔ بی ٹی ایس اپنے آغاز کے بعد سے ہی آہستہ آہستہ کامیابی اور مقبولیت کی سیڑھیاں چڑھ رہا ہے۔

آئی ایف پی آئی کے چیف ایگزیکٹو فرانسس مور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک اورعمدہ سال رہا ہے۔  جس میں تین البم جاری ہوئے اور اپنی کہانی کو دنیا کے ساتھ بانٹنے کے لئے تخلیقی اور پرجوش طریقے ڈھونڈتے ہیں۔

یہ ایوارڈ سال کے دوران ڈجیٹل اور حقیقی موسیقی کی شکلوں میں کسی فنکار کی دنیا بھر میں کارکردگی کے حساب سے دیا جاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر