شریا گھوشال نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد کی نوید سنادی
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی کئی نامور اداکارائیں بھی اپنے اپنے بچوں کو خوش آمدید کہہ چکی ہیں۔

انڈین گلوکارہ شریا گھوشال نے فیس بک پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد کی نوید سنائی ہے۔
شریا گھوشال نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ اور اُن کے شوہر شلادتیا ننھے مہمان کی آمد کی خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے پر انتہائی خوش ہیں۔ شریا گھوشال نے اپنے مداحوں سے اُن کی دعاؤں کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ مداحوں کی دعاؤں کے دوران وہ اور اُن کے شوہر اپنی زندگی کے اِس نئے دور کی تیاری کررہے ہیں۔
Baby #Shreyaditya is on its way!@shiladitya and me are thrilled to share this news with you all. Need all your love and blessings as we prepare ourselves for this new chapter in our lives. pic.twitter.com/oZ6c6fnR6Z
— Shreya Ghoshal (@shreyaghoshal) March 4, 2021
انڈین گلوکارہ کی اِس پوسٹ پر اُن کے مداحوں نے اُنہیں مبارکباد کے پیغامات دیے ہیں اور اُن کے ہونے والے بچے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فخر عالم پاکستان کے سب سے بڑے رئیلٹی شو کی میزبانی کریں گے
ایک صارف نے لکھا ہے کہ میوزک انڈسٹری اپنی اگلی نسل کو پروان چڑہا رہی ہے۔ پہلے ہرشدیپ کور پھر نیتی موہم اور اب شریا گھوشال۔
اِس سے قبل بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی کئی نامور اداکارائیں بھی اپنے اپنے بچوں کو خوش آمدید کہہ چکی ہیں۔
We have lived together with love , presence and gratitude as a way of life but this little one , Vamika ❤️ has taken it to a whole new level !
Tears , laughter , worry , bliss – emotions that have been experienced in a span of minutes sometimes ! pic.twitter.com/pOe2GQ6Vxi— Anushka Sharma (@AnushkaSharma) February 1, 2021
انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی کے ہاں بھی ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
جبکہ بالی ووڈ کی نواب جوڑی سیف علی خان اور کرینا کپور بھی دو ہفتے قبل ہی پھر سے امی ابو بنے ہیں۔