خواتین کے عالمی دن پر عائشہ عمر کا برانڈ متعارف
عائشہ عمر کے بیوٹی برانڈ کا دارومدار قدرتی اور خالص پروڈکٹس پر ہوگا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے خواتین کے عالمی دن پر اپنا بیوٹی برانڈ متعارف کرادیا ہے۔ ماضی میں جنسی ہراسگی کا شکار ہونے والی اداکارہ اب اپنے قدم کاروبار میں بھی جما رہی ہیں۔
اداکاری اور میزبانی کے شعبے میں اپنا لوہا منوانے والی پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے اب کاروباری دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
عائشہ عمر نے اپنے بیوٹی برانڈ کو متعارف کرانے کے لیے خواتین کے عالمی دن کا انتخاب کیا ہے۔ اداکارہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ میں لکھا کہ برانڈ متعارف کرانے کے لیے اس سے بہتر اور کوئی تاریخ نہیں ہوسکتی تھی۔
View this post on Instagram
عائشہ نے انسٹاگرام پر اپنی مختلف پوسٹس کے ذریعے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ ان کے بیوٹی برانڈ کا دارومدار قدرتی اور خالص مصنوعات پر ہوگا۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
نئے پاکستان میں عائشہ عمر کے سر پر پرانا پاکستان سوار
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عائشہ عمر خواتین کے حقوق کے لیے اکثر آواز بلند کرتی رہتی ہیں۔ پاکستان میں جب جنسی ہراسگی کے خلاف ‘می ٹو’ کی مہم چل رہی تھی اس وقت اداکارہ نے ماضی میں ان کے ساتھ ہونے والے واقعے پر سے بھی پردہ ہٹایا تھا۔ تاہم عائشہ عمر نے یہ بھی کہا تھا کہ برسوں بعد بھی ان میں اس حوالے سے تفصیلات بیان کرنے کی ہمت نہیں ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات کے اپنے برانڈز ہیں۔ اداکارہ ایمن خان اور منال خان کا کپڑوں کا برانڈ ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ ماورا اور عروا حسین کا بھی ان کے نام سے ملبوسات کا برانڈ موجود ہے۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ معروف اداکار میکال ذوالفقار نے بھی کچھ عرصہ قبل اپنا سیلون کھولا تھا۔









