کرونا کے سائے میں عاطف اسلم کا کراچی میں کانسرٹ

عاطف اسلم 13مارچ کو کراچی کے شہید بےنظیر بھٹو پارک میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

کراچی میں ایک طرف کرونا کے کیسز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے تو دوسری جانب معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم 13 مارچ کو کانسرٹ کرنے والے ہیں۔

کراچی میں کرونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ یہاں تک کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) جیسے بڑے ایونٹ کو بھی وبا کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔ ان حالات میں شہر قائد میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے کانسرٹ کی گونج سنائی دے رہی ہے۔

13 مارچ کو کراچی کے شہید بےنظیر بھٹو پارک میں عاطف اسلم اپنی آواز کا جادو جگائیں گے اور یہ کانسرٹ شام 6 بجے سے دیر رات تک چلتا رہے گا۔ ایونٹ کے ٹکٹ کی قیمت 1500 سے 10 ہزار تک ہے۔

منتظمین کانسرٹ میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کا دعویٰ تو کررہے ہیں لیکن ایک ایسی جگہ جہاں عاطف اسلم کے مداحوں کا ہجوم اکھٹا ہوگا وہاں کیسے اور کس حد تک سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا یہ ایک معمہ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bookitnow.pk (@bookitnow.pk)

یہ بھی پڑھیے

عاطف اسلم فلم ‘رات’ میں سائرہ یوسف کے مدمقابل

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر کی پیشگوئی کردی ہے۔ اُن کے مطابق نئی لہر سے بچنے کے لیے حکومت کو اس وقت تک پابندیوں کو ختم نہیں کرنا چاہیے جب تک کم از کم 70 فیصد آبادی کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگ جاتی ہے۔

ڈاکٹر قیصر کے اس بیان کی روشنی میں عاطف اسلم کے کانسرٹ کا منعقد کیا جانا بظاہر عقلمندانہ فیصلہ نہیں لگ رہا۔

متعلقہ تحاریر