بالی ووڈ کے اداکار رنبیر کپور کرونا وائرس کا شکار
اداکار کی والدہ نیتو سنگھ نے بیماری کی تصدیق کردی ہے۔

کرونا وائرس نے بالی ووڈ پر بھی حملہ کردیا ہے۔ انڈیا کے معروف اداکار رنبیر کپور کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
انڈیا میں کرونا وائرس کی بگڑتی صورتحال نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ انڈیا کرونا کے کیسز کی تعداد کے حوالے سے دنیا میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
وبا نے بالی ووڈ پر بھی حملے کرنا شروع کردیئے ہیں اور اب انڈیا کے معروف چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور بھی کرونا وائرس کی زد میں آگئے ہیں۔ انڈین میڈیا کے مطابق کرونا ٹیسٹ کی مثبت رپورٹ آنے کے بعد رنبیر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
رنبیر کی والدہ اور ماضی کی مشہور اداکارہ نیتو سنگھ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بتایا کہ ان کے صاحبزادے کرونا وبا کا شکار ہوگئے ہیں۔ نیتو سنگھ نے مزید کہا کہ رنبیر تمام احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنے کمرے میں آئسولیٹ ہوگئے ہیں۔
View this post on Instagram
نیتو سنگھ کی اس پوسٹ پر مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ متعدد رنبیر کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بی ٹی ایس کے لیے دنیا کے بہترین میوزک بینڈ کا اعزاز
اس سے پہلے رنبیر کپور کے انکل رندھیر کپور نے اداکار کی بیماری کے بارے میں بتایا تھا لیکن، بعدازاں وہ بیان سے انکاری ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ انڈیا میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد اب بھی ایک لاکھ 87 ہزار سے زیادہ ہے۔









