بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی ‘ہر فن مولا’ کی جھلک
عامر خان نے نئے گانے کی ویڈیو میں اپنے ڈانس سے مداحوں کو چونکا دیا۔
طویل عرصے بعد سینما گھروں کی اسکرینز پر نمودار ہونے والے بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی نئی فلم ‘کوئی جانے نا’ کا گانا ‘ہر فن مولا’ ریلیز کردیا گیا ہے۔
بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکٹ کے نام سے شہرت رکھنے والے عامر خان 2 سال بعد سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے والے ہیں۔ عامر خان کی نئی فلم ‘کوئی جانے نا’ کا گانا ‘ہر فن مولا’ یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا ہے جسے مداح بےحد پسند کررہے ہیں۔
عامر خان اس گانے میں نئے روپ میں نظر آرہے ہیں۔ اداکار نے اپنی پرفارمنس سے مداحوں کو ایک مرتبہ پھر بتادیا کہ وہ اس عمر میں بھی نہ صرف بالکل فٹ ہیں بلکہ تیزی سے رقص بھی کرسکتے ہیں۔
گانے کی ویڈیو میں عامر خان کے ہمراہ اداکارہ ایلی اورام جھومتی گاتی دکھائی دے رہی ہیں۔ عامر خان نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گانے کی جھلک شیئر کی اور پیغام میں لکھا کہ انہیں گانے کی شوٹنگ کے دوران بہت مزا آیا۔
View this post on Instagram
اداکار نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ وہ ایلی اورام کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں جن کے بہترین ڈانس کے باعث ان کے ڈانس میں ہونے والی غلطیاں چھپ گئیں۔
یہ بھی پڑھیے
آغا علی کی اہلیہ میا خلیفہ کے ساتھ کام کرنے سے کیوں روکتی ہیں؟
عامر خان کا یہ روپ اس سے پہلے 1999 کی فلم ‘من’ میں دکھائی دیا تھا جس میں انہوں نے اداکارہ رانی مکھرجی کے ساتھ گانے ‘کالی ناگن کے جیسی’ میں ڈانس کیا تھا۔
مسٹر پرفیکٹ کی نئی فلم ان کے کیرئیر کے لیے کس قدر پرفیکٹ ثابت ہوگی یہ تو 2 اپریل کو فلم کی ریلیز کے بعد ہی پتا چلے گا۔