سائرہ یوسف اور بلال اشرف کی تصویر پر نئی بحث

مداح اس تصویر کو نئے تعلقات کی شروعات سمجھ رہے ہیں۔

پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ سائرہ یوسف اپنے سابق شوہر اداکار شہروز سبزواری سے طلاق کے بعد سے سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے مشہور اداکار بلال اشرف کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس نے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مشہور اداکار بلال اشرف کی تعریف کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)

کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ سائرہ یوسف اور بلال اشرف کا کوئی نیا پروجیکٹ آرہا ہے جبکہ بیشتر مداحوں نے اس تصویر کو ایک نئے تعلقات کی شروعات قرار دیا ہے۔ نیا پروجیکٹ ہو یا تعلقات کی شروعات مداحوں نے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سائرہ یوسف بلال اشرف کی تصویر پر تبصرہ

اس سے قبل اداکار بلال اشرف نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اپنی اور اداکارہ سائرہ یوسف کی تصویر شیئر کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bilal Ashraf (@ashrafbilal)

بلال اشرف اور سائرہ یوسف کے مداح دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر خوش ہیں چاہے وہ اسکرین پر ہوں یا پس پردہ۔

سائرہ یوسف بلال اشرف کی تصویر پر تبصرہ

نومبر 2020 میں اداکارہ سائرہ نے اداکار اور پروڈیوسر شہریار منور کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہوگیا تھا۔ اس فوٹو شوٹ نے مداحوں کو تشویش میں ڈال دیا تھا کہ کیا یہ جوڑا مستقبل کی تیاری کر رہا ہے؟

یہ بھی پڑھیے

سائرہ یوسف اور شہریار منور کا نیا فوٹو شوٹ

سابقہ ​​شوہر شہروز سبزواری سے طلاق کے بعد سائرہ یوسف کی شہریار منور کے ساتھ تصاویر منظرعام پر آئیں تو مداحوں نے دونوں کے مابین رومانوی تعلقات کی قیاس آراییاں کی تھیں۔

سائرا شہریار منور

اسی طرح سائرہ یوسف اور بلال اشرف کی حالیہ تصاویر کو ان کے مداح دونوں کے درمیان تعلقات کی نئی شروعات سمجھ رہے ہیں۔ لیکن ان دونوں میں سے کسی نے بھی تاحال کوئی وضاحت پیش نہیں کی ہے۔

متعلقہ تحاریر