سائرہ یوسف اور شہریار منور کا نیا فوٹو شوٹ
سائرہ یوسف اور شہریار منور کی تصاویر اوکے پاکستان میگزین کا حصہ ہیں

معروف ماڈل و اداکارہ اور شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کی اداکار و پروڈیوسر شہریار منور کے ساتھ فوٹو شوٹ کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔ تازہ فوٹو شوٹ میں دونوں کا منفرد انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
شہریار منور نے فوٹو شوٹ سے متعلق تصاویر کو ” فال رومانس” کے نام سے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔
View this post on Instagram
اس خوبصورت انداز نے مداحوں کو اس تشویش میں ڈال دیا کہ کیا یہ جوڑا مستقبل کی تیاری کر رہا ہے؟
یہ تصاویر "اوکے پاکستان” میگزین کی فیشن مہم "فال رومانس” کا حصہ ہیں اور میگزین کے نومبر کے ایڈیشن میں شامل ہیں۔
سائرہ اور شہریار کا ایک دوسرے کی جانب محبت سے دیکھنے کے اس انداز نے مداحوں کے لیے کئی سوالات چھوڑ دیئے ہیں۔
سنہ 2019ء میں ریلیز ہونے والی رومانٹک کامیڈی فلم "پرے ہٹ لو” میں شہریار منور کے کردار کے لیے خوب سراہا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
راحت فتح علی خان کا نیا گانا “نشہ” ریلیز ہو گیا
تاہم سائرہ یوسف ایک ماڈل، اداکارہ اور سابقہ وی جے ہیں۔ وہ سیریل "میرا نصیب”، جبکہ "اور چلے تھے ساتھ” جیسی دیگر کامیاب فلموں میں کام کرچکی ہیں۔
View this post on Instagram