بلبلے کے نبیل کو بلبلے کے ویفرز مل گئے
اداکار نے ویفرز بیچنے والے بچے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کردی۔
پاکستان کے معروف اداکار نبیل کو ٹریفک سگنل پر ان کی مشہور کامیڈی سیریز بلبلے کے ویفرز فروخت ہوتے دکھائی دیے۔ اداکار نے ‘بلبلے ٹوٹی فروٹی ویفرز’ بیچنے والے بچے کے ساتھ دلچسپ گفتگو کی ویڈیو فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کردی۔
سال 2009 میں شروع ہونے والے پاکستانی ڈرامے بلبلے نے بے پناہ شہرت حاصل کی ہے ۔ بلبلے کو پاکستان میں سب سے زیادہ ریٹنگ والی کامیڈی سیریز کا اعزاز حاصل ہے۔ مزاحیہ سیریز میں بہترین ڈائیلاگز اور بے ساختہ اداکاری نے لوگوں کو خوب ہنسایا۔ مداح نبیل، مومو، خوبصورت اور محمود صاحب کے کرداروں سے اس قدر مانوس ہیں کہ مختلف برانڈز انہیں اپنی تشہیری مہمات میں بھی استعمال کرتے ہیں۔
اداکار نبیل نے گذ شتہ روز انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی ملاقات ایک بچے سے ہوتی ہے جو سڑک پر ‘بلبلے ویفرز’ فروخت کررہا ہوتا ہے۔ نبیل نے جب سوال کیا کہ وہ کیا بیچ رہا ہے تو معصوم بچہ برانڈ کا نام بتاتے ہوئے الجھن کا شکار ہوگیا۔ بعدازاں ٹریفک سگنل کھلنے سے پہلے اداکار نے بچے کے ہاتھ میں پیسے تھمادیئے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ ریما خان منیبہ مزاری کی فیشن فلم کی پروموٹر
نبیل کے ویڈیو شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین اسے وائرل کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سیریز میں اداکار نبیل کے کردار کا نام نبیل ہی رکھا گیا ہے۔ اداکارہ حنا دلپزیر نے مومو، عائشہ عمر نے خوبصورت اور محمود اسلم نے محمود صاحب کا کردار نبھایا ہے۔