وینا ملک کی شادی کے بعد طلاق کا معاملہ بھی سوشل میڈیا کی نذر
وینا ملک کو سابقہ شوہر نے 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
وینا ملک نے ٹوئٹر پر اپنا طلاق نامہ شیئر کر دیا۔ ان کی طلاق 2017ء میں ہوئی تھی۔ لیکن اب وینا اور ان کے شوہر کے مابین بچوں کی سرپرستی کا معاملہ زیر بحث آچکا ہے۔ وینا ملک کے سابقہ شوہر اسد بشیر خٹک نے ویڈیو بیان میں کہا کہ وینا ملک بچوں کو دبئی سے غیرقانونی طریقے سے پاکستان لائی ہیں۔
My Official Statement 1/3#JusticeforAsadKhattak#VeenaMalikServed500M pic.twitter.com/DrbdSeeVwj
— Asad Khattak (@asadbashirr) November 12, 2020
My Official Statement 2/3#JusticeforAsadKhattak#VeenaMalikServed500M pic.twitter.com/AZW2MMuAdL
— Asad Khattak (@asadbashirr) November 12, 2020
اسد بشیر خٹک نے کہا کہ بچوں کی سرپرستی دبئی کورٹ سے انہیں دی گئی تھی۔ بچے امریکی شہری ہیں اور دبئی میں مقیم تھے۔ بچوں کا نام دبئی ای سی ایل میں ہے۔ وہ سفر نہیں کر سکتے، جبکہ ان کے پاس پاسپورٹ بھی نہیں ہیں۔
My Official Statement 3/3#JusticeforAsadKhattak#VeenaMalikServed500M pic.twitter.com/E9mgiGqxu2
— Asad Khattak (@asadbashirr) November 12, 2020
اسد بشیر خٹک نے ٹوئٹر پر یہ دعویٰ کیا کہ وینا ملک انہیں اپنے ہی بچوں سے ملنے اور بات کرنے نہیں دیتیں۔ دبئی کورٹ نے بچوں کی سرپرستی اسد بشیر خٹک کے حوالے کی تھی۔ جبکہ وینا نے بچوں کو غیرقانونی طریقے سے پاکستانی لے آئی ہیں۔ تاہم اب اسد بشیر خٹک نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔
@PakistanFia @MOIofficialPk
Please take immediate action, put #veenamalik name on #ECL and please trace / recover the minors Abram & Amal; who happens to be US citizens, illegally kidnapped / transported to Pakistan from Dubai@usembislamabad @uaeembassyisb#VeenaMalikServed500M pic.twitter.com/6hygaek9GS— Asad Khattak (@asadbashirr) November 12, 2020
اسد بشیر خٹک کا کہنا ہے کہ بدنام کرنے، کردار کشی کرنے اور بچوں کو حوالے نہ کرنے پر وہ وینا ملک کو ہرجانے کا نوٹس بھیج رہے ہیں۔ انہوں نے دبئی کورٹ کے آرڈرز کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔
This degree we already challenged that we never notified which called (fraudulently miss representation) the case is pending and the proceeding has started to set a side.
تصویر میں دبئی کورٹ کے آرڈرز لگے ہیں، کورٹ کا میرے حق میں فیصلہ#VeenaMalikServed500Mhttps://t.co/Epw8kGMo8C pic.twitter.com/SZG8LRYFIO— Asad Khattak (@asadbashirr) November 12, 2020
اسد بشیر خٹک نے وینا ملک کا آڈیو پیغام شئیر کرتے ہوئے کہا کہ "کورٹ کے جھوٹے آرڈرز، دبئی کے رہائشی اور امریکی شہری معصوم بچوں کو غیرقانونی طریقے سے پاکستان لا کر غائب کیا گیا۔ مجبور کیا جا رہا ہے کہ میں ساری اصلیت کھول کر سامنے رکھ دوں۔ یہ صرف دیگ کا ایک دانہ ہے جس طرح کی زبان اور دھمکیاں اس عورت سے سننے کو ملتی ہیں”۔
انہوں نے ایف آئی اے پاکستان، امریکی سفارتخانے اور عرب امارات کے سفارتخانے میں بھی بچوں کی غیرقانونی نقل مکانی اور غیرقانونی پاسپورٹ جاری کرنے پر دائر کردہ درخواست کی بھی تصاویر بھی شیئر کی تھی۔
These are the applications I filed to FIA Pak, US Embassy, UAE Embassy and Ministry of Interior for unlawful removal of my minor kids and unlawful issuance of passport.@PakistanFia @usembislamabad @MOIofficialPk @DubaiPoliceHQ @DubaiCourts @uaeembassyisb#VeenaMalikServed500M pic.twitter.com/RtC8nsjKXl
— Asad Khattak (@asadbashirr) November 12, 2020
تاہم وینا ملک نے اس بات کی بالکل تردید کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں 2017ء کا طلاق نامہ شیئر کیا۔ انہوں نے ساتھ میں بچوں کی سرپرستی سے متعلق دستاویزات بھی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شرعی اور قانونی رو سے بچوں کی سرپرستی ان کے حوالے کی گئی تھی۔
قانون اور شریعت کی رو سے 25.09.2019 سے بچوں کی سر پرستی میرے پاس ھے۔۔۔!!! pic.twitter.com/VLkj74zIUj
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) November 12, 2020
دبئی میں بھی قانون اور شریعت کی رو سے سرپرستی میرے پاس ھے۔۔۔!!! pic.twitter.com/rhmvsELcsa
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) November 12, 2020
وینا ملک اور اسد بشیر خٹک کے درمیان ہونے والی ناچاقیوں کے باوجود مذہبی شخصیات اور میڈیا سے منسلک افراد نے سمجھوتا کروانے کی کوشش کی۔ لیکن بالآخر 2017ء میں وینا ملک اور اسد بشیر کی طلاق ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے