انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان جھگڑا مزید بڑھ گیا

انجلینا جولی اپنے سابق شوہر کے خلاف گھریلو تشدد کے ثبوت فراہم کرنے کے لیے رضامند ہوگئی ہیں۔

ہالی ووڈ کی مشہور جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان مزید تلخیاں پیدا ہوگئی ہے۔ انجلینا جولی نے عدالت میں یہ ثابت کرنے کے لیے دستاویزات پیش کی ہیں کہ سابق شوہر بریڈ پٹ نے ان پر گھریلو تشدد کیا ہے۔

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کافی عرصے پہلے ہی علیحدگی اختیار کرچکے تھے جس کے بعد وہ بچوں کی حوالگی کے لیے عدالت پہنچے تھے۔ دستاویزات سے یہ بھی اشارہ ملتا ہے کہ جوڑے کے بچے اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ اداکار کی جانب سے گھریلو تشدد کیا جاتا رہا ہے۔

برینجلینا کے نام سے مشہور جوڑے کے 6 بچے ہیں جن کے نام میڈڈوکس، پیکس، زہارا، شیلو، اور جڑواں بچے نوکس اور ویوین ہیں۔ ان کے  بچے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے آزادانہ طور پر عدالت میں بات کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے نایاب پینٹنگ فروخت کردی

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گذشتہ ساڑھے 4 سال میں اداکارہ انجلینا جولی نے متعدد دعوے کیے ہیں جن کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ انجلینا جولی نے اپنے شوہر کو تکلیف پہنچانے کے لیے بچوں کو متعدد بار استعمال کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سابقہ ​​جوڑے نے اُس وقت ڈیٹنگ شروع کی تھی جب وہ 2004 میں فلم مسٹر اور مسز اسمتھ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ سابقہ ​​جوڑا 2014 میں شادی بندھن میں بندھ گیا تھا۔ شادی کے 2 سال کے بعد ہی ان کا 10 سال پُرانا رشتہ ختم ہوگیا تھا اور 2016 میں انجلینا جولی نے مقدمہ درج کروایا تھا۔

متعلقہ تحاریر