اس مقام پر آچکا ہوں کہ اب خود سے ہی متاثر ہوں، دانیال ظفر

پاکستان کے مشہور گلوکار دانیال ظفر نے کہا ہے کہ ’اپنے بھائی علی ظفر سے بہت متاثر ہوتا ہوں کیونکہ انہیں دیکھ کر میں نے گلوکاری اور اداکاری شروع کی تھی۔ لیکن اب زندگی کے اس مقام پر آچکا ہوں کہ خود سے ہی متاثر ہوں۔‘

نیوز 360 کو دیے گئے انٹرویو میں دانیال ظفر نے کہا کہ میں بچپن سے انگریزی گانے زیادہ سنتا آیا ہوں اس لیے میرے لیے انگریزی گانے گانا زیادہ آسان تھا۔ اردو کے گانے زیادہ نہیں سنے تھے اور اچھی اردو لکھنا بھی نہیں آتی تھی۔ لیکن آہستہ آہستہ لکھ کر میں اردو گانوں کی طرف آیا ہوں۔

دانیال ظفر نے کہا کہ میرے حالیہ گانے بہت لوگوں کو پسند آئے ہیں جو اردو میں ہیں لیکن پنجابی مجھے بہت پسند ہے کیونکہ اس کے الفاظ دل سے نکلتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیے

گلوکار اذان سمیع اب فلم میں اداکاری کریں گے؟

انہوں نے بتایا کہ وہ اِن دنوں ہم ٹی وی کے ڈرامے ’تانا بانا‘ میں کام کر رہے ہیں۔ نیوز 360 کو دیے گئے انٹرویو میں دانیال ظفر نے اپنے موجودہ اور مستقبل کے ارادوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی ہے۔

متعلقہ تحاریر