اداکارہ میرا کا کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے انگریزی میں پیغام

اس پیغام کے بعد ٹوئٹر صارفین نے اداکارہ کی انگریزی کا مذاق بنانا شروع کردیا ہے۔

کرونا وائرس نے دنیا بھر کی طرح پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ وباء سے بچنے کے لیے پاکستانی حکومت عوام پر زور دے رہی ہے کہ وہ ایس او پیز یا احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ موجودہ حالات میں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے منسلک شخصیات بھی عوام کو کرونا وائرس کے تناظر میں پیغامات دے رہی ہیں۔ اپنی انگریزی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیر بحث رہنے والی اداکارہ میرا نے حال ہی میں کرونا وائرس پر انگریزی زبان میں ہی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

فاطمہ نامی صارف نے ٹوئٹر پر پاکستانی اداکارہ میرا کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کرونا وائرس سے متعلق انگریزی زبان میں بات کی ہے۔ اداکارہ میرا نے ویڈیو میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس کے سدباب کے حوالے سے بات کی ہے۔

اس ویڈیو کے بعد ایک مرتبہ پھر ٹوئٹر صارفین نے اداکارہ میرا کی انگریزی کا مذاق بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

میرا چہرے پر جھریوں کو پسند کرنے والی پہلی اداکارہ

ارتضیٰ رباب عرف میرا جی نے 1995 سے فلمی کیئریر کا آغاز کیا تھا۔ انڈسٹری میں 26 برس گزارنے کے باوجود اداکارہ آج بھی اپنی عمر 30 سال سے زیادہ نہیں بتاتی ہیں۔ اسکرین پر ہمیشہ تروتازہ د کھنے والی میرا متعدد فیشن شوز میں ریمپ پر واک بھی کرچکی ہیں۔

دوسری جانب نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزارت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں کرونا وائرس سے بچنے اور ایس او پیز پر عمل کرنے کا کہا ہے۔

نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزارت کی اس ویڈیو میں پاکستان کی مشہور شخصیات ماہرہ خان، بلال عباس، وہاج علی اور اقرا عزیز موجود ہیں۔

متعلقہ تحاریر