کیا صبا قمر بھی شادی کرنے والی ہیں؟

عظیم خان کی پوسٹ پر صبا قمر کے جواب نے مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا ہے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل صبا قمر کی شادی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔ بلاگر عظیم خان نے سوشل میڈیا پوسٹ میں رواں سال شادی کا ارادہ ظاہر کیا تو صباعمر نے آفر قبول کرلی۔

سال 2020 میں متعدد اداکاروں کی شادیاں ہوئیں اب 2021 میں بھی شوبز فنکار رشتہ ازدواج سے منسلک ہورہے ہیں۔ اداکارہ سوہائے علی کے بعد معروف ماڈل و اداکارہ صبا قمر کی شادی کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صبا قمر کی بلاگر عظیم خان کے ساتھ شادی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

ان افواہوں کی بنیاد صبا قمر کا ایک پیغام بنا۔ ہوا کچھ یوں کہ عظیم خان نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں صباقمر کا نام لیے بغیر رواں سال شادی کرنے کی بات کی۔ جس پر کمنٹ میں صبا قمر نے عظیم خان کو مخاطب کرکے لکھا کہ قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سوہائے علی کے ڈرامے کا اختتام ازدواجی زندگی کی ابتدا

عظیم خان کی اس آفر کو قبول کرنے کے پیچھے واقعی کوئی حقیقت چھپی ہے یا وہ دونوں ساتھ کسی پروجیکٹ کا حصہ بننے والے ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ تاہم اداکارہ کے جواب نے مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا ہے۔

واضح رہے کہ صبا قمر ایک انٹرویو میں ماضی کی محبت کا ذکر  کرچکی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے ایک شخص کے پیچھے اپنی زندگی کے آٹھ سال ضائع کردئیے تھے۔

متعلقہ تحاریر