گلوکار شہزاد رائے کا آبادی پر قابو پانے کی اہمیت پر زور

پاکستان کی مشہور اداکارہ مہوش حیات نے بھی شہزاد رائے کے نظریے کی حمایت کی ہے۔

پاکستان کے مشہور گلوکار شہزاد رائے کئی سال سے سماجی مسائل پر کام کررہے ہیں۔ حال ہی میں شہزاد رائے نے سوشل میڈیا پر آبادی کو قابو کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہزاد رائے لکھا کہ ہمیں اپنی آبادی پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مشہور سائنس فکشن فلم ایویجنرز کے منفی کردار تھینوس کی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ اگر ہم نے ابھی کچھ نہیں کیا تو ہمیں صرف یہ شخص ہی بچا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ فلم کا کردار تھینوس بڑھتی ہوئے آبادی کے خلاف تھا جس نے فلم میں دنیا کی آدھی آبادی کو ختم کردیا ہے۔

پاکستان کی مشہور اداکارہ مہوش حیات نے بھی شہزاد رائے کے اس نظریے کی حمایت کی ہے۔

اس تصویر پر گلوکار شہزاد رائے کے مداحوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شہزاد رائے کا ٹوئٹر پر اپنے گانے کے ایکوسٹک ورژن پر پول

شہزاد رائے پاکستان میں غربت سے دوچار بچوں کی تعلیم کے لیے محنت کر رہے ہیں۔ ان کی تنظیم کا نام زندگی ٹرسٹ ہے جس کی کوشش ہے کہ وہ پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنائیں۔

شہزاد رائے نے گلوکاری میں اپنے کیرئیر کا آغاز 1995 میں البمز زندگی سے کیا تھا۔ انہیں عوامی خدمت کے پیش نظر 2005 میں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازہ گیا ہے۔ 2006 میں شہزاد رائے کو ستارہ ایثار کا اعزاز بھی دیا جا چکا ہے۔

شہزاد رائے کی اہلیہ سلمیٰ احمد عالم کی بھی اپنی  فلاحی تنظیم ہے جس کا نام دوربین ہے۔ یہ فلاحی تنظیم سرکاری اسکولوں میں بہتری لانے کی کوشش کررہی ہے۔

متعلقہ تحاریر