فریال محمود کی اداکارہ ثانیہ سعید کے کردار کی تعریف

ڈرامہ ’رقیب سے‘ میں اداکارہ ثانیہ سعید اداکارہ فریال محمود کی والدہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

پاکستانی اداکارہ فریال محمود نے ایک ڈرامے میں پاکستانی اداکارہ ثانیہ سعید کے کردار حاجرا کی تعریف کی ہے۔ دونوں اداکارائیں آج کل ڈارامہ ’رقیب سے‘ میں ایک ساتھ نظرآرہی ہیں۔ ڈرامہ میں اداکارہ ثانیہ سعید فریال محمود کی والدہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

اداکارہ فریال محمود نے انسٹاگرام پر ڈرامہ ’رقیب سے‘ کے سیٹ کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’آپ نے ہمشہ میری رہنمائی کی ہے۔‘

دراصل فریال محمود ڈرامے میں ثانیہ سعید یعنی حاجرہ کی بیٹی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔  اور ڈرامے میں حاجرہ کے شوہر مقصود صاحب کی سابقہ محبوبہ سکینہ اپنی بیٹی کے ہمرا مقصود صاحب کے گھر آجاتی ہیں۔ سکینہ مقصود صاحب کے گھر رہتی ہے جبکہ مقصود صاحب کی اہلیہ ہاجرہ سکینہ کی مدد کرتی رہتی ہیں۔

فریال محمود کو ہاجرہ کی بااختیار بیٹی کے طور پر پیش کیا گیا ہےجس نے اپنے والد کی پہلی محبت ‘سکینہ’ کی واپسی کو قبول نہیں کیا ہے۔

اداکارہ فریال محمود نے ثانیہ سعید کے کردار کو حقیقی زندگی سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ثانیہ سعید نے جس طرح مقصود صاحب کی اہلیہ کے کردار کو بہترین انداز میں نبھایا ہے وہ حقیقی زندگی میں اس کے برعکس ہیں۔

اس ڈرامہ میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور شخصیات بھی موجود ہیں۔ اس ڈرامہ میں نعمان اعجاز، اقراء عزیز، فریال محمود اور ثانیہ سعید بھی شامل ہیں۔

 اداکارہ فریال محمود ڈرامہ ’رقیب سے‘ میں ’انشا‘ کا کردار ادا کررہی ہیں۔ اداکارہ ثانیہ سعید اس ڈرامہ میں حاجرا کے کردار میں نظر آ رہی ہیں جبکہ نعمان اعجاز مقصود کا کردار نبھارے ہیں۔

اس ڈرامہ میں پاکستان کی مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی بھی موجود ہیں حدیقہ کیانی اس ڈرامہ میں سکینہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔ پاکستانی گلوکارہ نے ڈرامہ ’رقیب سے‘ اپنے ڈرامہ کیرئیر کا آغاز کیا ہے۔ اس ڈرامہ میں اداکارہ اقراء عزیز حدیقہ کیانی کی بیٹی کے کردار میں دیکھائی دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

فریال محمود اسکرین پر اور ذاتی زندگی میں بے باک شخصیت کی مالک

پاکستان کی اداکارہ ثانیہ سعید نے اداکاری میں اپنے کیرئیر کا آغاز ٹھیٹر گروپ ’دستک‘ سے کیا تھا۔ وہ پہلی بار 1989 میں پی ٹی وی کے اسٹریٹ تھیٹر ڈرامہ ’’ عورت ‘‘ میں ٹی وی اسکرین پر نظر آئی تھیں۔

ادکارہ ثانیہ سعید نے پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا ہے جس میں ’منٹو‘ اور’عاشق‘ شامل ہیں۔ انہوں نے بطور اداکارہ کئی اعزاز حاصل کیے ہیں جن میں  ’بہترین اداکارہ ٹی وی‘ ، ’بہترین ٹی وی اداکارہ سیٹلائٹ‘ بھی شامل ہیں۔

اداکارہ ثانیہ سعید نے ’ایریل ما‘ ، ’سحر ہونے کو ہے‘ اور ’ہوا کے نام‘  کے شوز کی میزبانی بھی کی ہے۔

متعلقہ تحاریر