سارا علی خان کو تلاش رشتہ کی ضرورت کیوں پڑی؟

اداکارہ نے تصاویر سوشل میڈیا پر پوچھا کہ مجھ خاندانی اور گھریلو لڑکی کی شادی کے لیے کوئی رشتہ ہے؟

بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان نے سوشل میڈیا پر اپنی تازہ تصاویر شیئر کی ہیں جن کے ساتھ لکھے گئے کیپشن سے بظاہر انہوں اپنے لیے رشتہ تلاش کرنا شروع کردیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان اکثر سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کر کے مداحوں کا دل بہلاتی رہتی ہیں تاہم اب بظاہر انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے لیے رشتہ تلاش کرنا شروع کردیا ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ دلہن کی طرح سجی سنوری نظر آرہی ہیں۔ تصاویر میں اداکارہ نے لہنگے کے ساتھ بھاری بھرکم زیورات بھی پہن رکھے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)

سارا علی خان نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں پوچھا کہ مجھ خاندانی اور گھریلو لڑکی کی شادی کے لیے کوئی رشتہ ہے؟

اداکارہ کی ان تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور مداح ان کے انداز کی جم کر تعریف کر رہے ہیں۔ جبکہ یہ سوال بھی کیا جا رہا ہے کہ صرف مشرقی لباس اور بھاری بھرکم زیورات پہنے کے بعد ہی گھریلو اور خاندانی کا تصور کیوں کیا جاتا ہے؟ کیا مغربی لباس میں کوئی لڑکی خاندانی یا گھریلو نہیں ہوسکتی؟

سارا علی خان کو بالی ووڈ میں قدم رکھے ہوئے ابھی زیادہ وقت نہیں گزرا ہے لیکن اپنی اداکاری اور خوبصورتی سے انہوں نے بہت کم عرصے میں مداحوں کے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پریانکا چوپڑا کی قسمت کے ستارے عروج پر

اداکارہ نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’کیدرناتھ ‘ سے کیا تھا جس میں ان کے ساتھ مرکزی کردار سشانت سنگھ راجپوت نے ادا کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر